حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نیا سال برائی اور برائیوں کے سربراہ ٹرمپ کو شکست دینے کا سال ہونا چاہیے،کہا کہ نیا سال دنیا سے استعماریت کا خاتمہ اور اقوامِ عالم کو غلامی سے نجات دلانے کا سال ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس بات طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مغرب نے عالمگیریت کے نام سے عالمی تاریخ، زبان اور کیلنڈر نافذ کیا ، مزید کہا کہ یہ معاملہ حضرت عیسی مسیح کی ولادت کے مسئلے سے مختلف ہے۔
امام جمعہ نجف اشرف نے کہا کہ نئے سال کی تقریب، دنیا کو حضرت عیسیٰ مسیح (ع) کے بنیادی اصولوں سے قریب کرنے کے لئے منایا جانا چاہیے اور اسے استعماریت اور اقوام عالم کو غلام بنائے جانے سے دور رکھنا چاہیے۔
حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہ گذشتہ نئے سال کے آغاز نے مزاحمتی اور مقاومتی کمانڈروں کے خلاف ایک واضح جرم سے دنیا کو بیدار کیا ، کہا کہ نیا سال شیطانی شرارتوں کو شکست دینے اور اقوام عالم کو عالمی استکبار کی ذلت اور وحشت سے آگاہی کا سال ہونا چاہیے۔
سردار سلیمانی اور المہندس کی شہادت سے، ملت ایران و عراق مزید متحد ہو گئی
انہوں نے شہدائے مقاومت کی برسی کی یاد کو ان کے مشن کی طرف ایک اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ مشن، وطن عزیز سے وفاداری، عزت و وقار کے ساتھ دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑا رہنا ہے۔
خطیب نجف اشرف نے شہدائے مقاومت قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے مزاحمتی محاذ پر دونوں ممالک کی یکجہتی، دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور امریکہ کے توسط سے ایک ناقابل فراموش جرم قرار دیا۔
ظالم و جابر صدام کی پھانسی، تمام عراقیوں کی خوشی کا باعث بنی
آخر میں، انہوں نے صدام کے یوم پھانسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی، تمام عراقیوں کی خوشی کا باعث بنی۔