۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
فالح الفیاض - رئیس سازمان الحشد الشعبی عراق

حوزہ/ حشد الشعبی کے رہنما نے کہا:عراق کے لوگ شہید سلیمانی کے عاشق ہو گئے ہیں جبکہ خطے میں ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی عراق کے رہنما فالح الفیاض نے آج تہران یونیورسٹی میں سپاہ پاسداران قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورسز کے نائب رئیس شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم شہید قاسم سلیمانی کے عزادار ہیں، ہمارا مہمان ہماری سرزمین میں شہید ہوا ہے۔

حشد الشعبی کے رہنما نے کہا: عراق کے لوگ شہید سلیمانی کے عاشق ہو گئے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں ان کے دشمنوں نے ان کے خلاف جھوٹا اور غلط پروپیگنڈہ پھیلا رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج عراقی عوام مسئلہ فلسطین سمیت تمام اہم مسائل سے آگاہ ہیں اور اس کا کریڈٹ شہید سلیمانی کو جاتا ہے۔

حشد الشعبی کے رہنما نے کہا: عراق اس راستے پر نہیں چل سکتا جس پر بعض کمزور افراد چل رہے ہیں کیونکہ عراق ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ رہے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .