ہفتہ 31 مئی 2025 - 12:33
حشد الشعبی کے خلاف امریکی مطالبہ ایک منظم سازش ہے: امام جمعہ نجف اشرف

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اپنے حالیہ خطبہ جمعہ میں عراق میں حشد الشعبی کے خلاف امریکی مطالبات پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عراق کے داخلی امور میں صریح مداخلت اور شیعیان عراق کے خلاف منظم سازش قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اپنے حالیہ خطبہ جمعہ میں عراق میں حشد الشعبی کے خلاف امریکی مطالبات پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عراق کے داخلی امور میں صریح مداخلت اور شیعیان عراق کے خلاف منظم سازش قرار دیا۔

انہوں نے حسینیہ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مسلسل حشد الشعبی، حزب اللہ، انصار اللہ اور سپاہ پاسداران جیسے مزاحمتی گروہوں کو نشانہ بنا رہا ہے، لیکن داعش اور جبهة النصرہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف خاموش ہے۔ ان کے بقول: "یہ امتیازی رویہ ظاہر کرتا ہے کہ اصل ہدف مزاحمتی قوتیں اور ملتِ عراق کا بازو ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی صرف ایک مسلح گروہ نہیں بلکہ ایک قومی ضرورت اور عراق کی سلامتی کا محافظ ہے، جو حکومت کی کمزوری کے وقت عوام کے دفاع کے لیے کھڑا ہوا۔

انتخابات کی تیاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے امام جمعہ نے عوام سے انتخابی کارڈز کی تجدید کی اپیل کی اور خبردار کیا کہ مغربی علاقوں میں انتخابی تیاریوں میں غیر معمولی سرگرمی ایک منصوبہ بند کوشش ہے تاکہ سیاسی طاقت شیعہ اکثریت سے چھین لی جائے۔ انہوں نے کہا: "ہمیں اپنے ووٹ کے ذریعے اکثریتی سیاسی قوت کو مضبوط بنانا ہے تاکہ قانون کے مطابق حکومت کی تشکیل ہو۔"

انہوں نے واضح کیا کہ اقتدار کی تبدیلی کا واحد راستہ انتخابات ہیں، نہ کہ احتجاج یا بغاوت۔ ان کے مطابق، "جمہوری طریقے سے تبدیلی ہی ملک کی بقا کا ضامن ہے۔"

انہوں نے امام جواد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ہونے والی زیارت میں 4 لاکھ 70 ہزار زائرین کی شرکت کو اہل بیت علیہم السلام سے عوام کی وابستگی کا مظہر قرار دیا اور اس کامیاب اجتماع پر عوام، سکیورٹی اداروں اور دیگر محکموں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha