۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
محمد محی

حوزہ/عراق کی حزب اللہ بریگیڈ نے ملک میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کے خلاف مزاحمت کو عراقی قوم کا حق قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ بریگیڈ عراق کے ترجمان محمد محی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مشتبہ دھڑے اور امریکہ رضاکار فورس حشد الشعبی کی تصویر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لڑنا چاہتے ہیں جسکا مقصد یہ ہے کہ پردے کہ پیچھے رہتے ہوئے انہیں آپس میں ہی لڑا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی قوم کا یہ حق ہے کہ وہ غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت اور جنگ جاری رکھیں۔

عراق کی حزب اللہ بریگیڈ کے ترجمان، محمد محی کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کو بہانا بناتے ہوئے تنظیم کو اپنے مفاد میں استعمال کرنا چاہتا ہے اور غلط استعمال کر رہا ہے، جبکہ اس تنظیم کو داعش اور دشمنوں سے نمٹنے میں مصروف رہنا چاہیئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انسداد دہشت گردی دستہ نے جمعہ کے روز علی الصبح بغداد کے علاقے ادورہ میں عراقی امدادی فوج حشد الشعبی کی برگیڈ حزب اللہ کے صدر مقام پر چھاپہ مارا اور اس کے 13 ارکان کو گرفتار کرلیا، بعد میں مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ رد عمل اور اتحاد کے نتیجہ میں انہیں رہا کردیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .