۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله محمد یعقوبی از علمای عراق

حوزہ/ آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی (جو کہ حوزہ علمیہ عراق کے مرجع تقلید میں سے ایک  ہیں ) نے برائیاں اچھائیوں میں  تبدیل  ہونے  کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا سے  مرنے والوں کو دفنانے میں رضاکاروں  اور اپنا پلازمہ خون عطیہ کرنے والوں کی برائیوں کو بھلائی میں بدلنے کا ایک اہم ترین ذریعہ  قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی شیخ محمد یعقوبی نے اپنی ایک گفتگو میں برائیاں اچھائیوں میں تبدیل ہونے کی وجوہات بیان کیں. انہوں نے برائی کو اچھائی میں بدلنے کی سب سے اہم وجہ خدا کی یاد ، نیک اعمال کی بجا آوری اور مومن کی کوتاہیوں کو چھپانا قرار دے دیا.

آیت اللہ یعقوبی نے میڈیکل اسٹاف کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں ، کورونا سے مرنے والے افراد کو دفنانے میں رضاکاروں کے اقدامات ، اور پلازمہ خون کا عطیہ کرنے والوں کے عمل کو بھی برائیوں کو اچھائی میں بدلنے کی سب سے اہم وجوہات میں سے قرار دیا.
عراقی عالم دین نے اہل بیت علیہم السلام کی ولایت ، ان بزرگوں کی رہنمائی و سیرت پر عمل پیرا ہونے اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو بھی برائیوں کو اچھائیوں میں تبدیل کرنے کا ذریعہ قرار دے دیا.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .