حوزہ نیوز ایجنسی کے ترجمہ گروپ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی حرم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے مذہبی سرپرست اور آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے ، امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے عراق میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، انہوں نے ایک آڈیو پیغام میں عراقی عوام سے خطاب کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ : آج کل جو خبریں ہم کورونا سے متعلق سن رہے ہیں وہ اطمینان بخش نہیں ہیں اور یہ بیماری ہمیں اللہ تعالی سے راز و نیاز کرنے کی دعوت دے رہی ہے ، جو اس آفت اور وائرس کو ختم کرنے والا ہے اور ہمیں خدا کی رحمت کی اشد ضرورت ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم کے ذریعے ہمارے ملک اور اپنے بندوں کو اس وباء سے نجات دے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراقی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ، جمعرات کے روز کورونا وائرس سے 83 افراد کی موت ہوگئی ہے اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 25،718 ہوگئی ہے۔