۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید احمد صافی نماینده آیت الله سیستانی

حوزہ/ عراق حجت الاسلام و المسلمین  سید احمد صافی  نے امام جعفر صادق علیہ السلام  کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے عراق  کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے  اہل عراق کو اپنے ایک آڈیو پیغام کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے ترجمہ گروپ کے مطابق  حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی حرم حضرت اباالفضل العباس علیہ السلام کے  مذہبی سرپرست اور آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے ، امام جعفر صادق علیہ السلام  کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے عراق میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے  ، انہوں نے ایک آڈیو پیغام میں عراقی عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ : آج کل جو خبریں ہم کورونا سے متعلق سن رہے ہیں وہ اطمینان بخش نہیں ہیں اور یہ بیماری ہمیں اللہ تعالی سے راز و نیاز کرنے کی دعوت دے رہی ہے  ، جو اس آفت اور وائرس کو ختم کرنے والا ہے  اور ہمیں خدا کی رحمت کی اشد ضرورت ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم کے ذریعے ہمارے ملک اور اپنے بندوں کو اس وباء سے نجات  دے. 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراقی  وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ، جمعرات کے روز کورونا وائرس سے 83 افراد کی موت ہوگئی ہے  اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 25،718 ہوگئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .