کورونا کے خلاف مہم
-
آیتالله سیستانی نے استاد حکیمی کی شفایابی کے لئے خاک شفاء بھیجا
حوزہ/ شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید علی سیستانی نے علامہ محمد رضا حکیمی کے کورونا کی بیماری میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
-
رضاکار طلباء نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی خدمت کی، حجت الاسلام مجتبی علی اکبری
حوزہ /مجمع طلاب حوزہ علمیہ قزوین کے سیکرٹری نے کہا کہ اسپتالوں اور علاج کے مراکز میں علماء اور دینی طالب علموں کی رضاکارانہ موجودگی اور اسی طرح کورونا اموات کی تغسیل و تکفین سے یہ بات واضح ہو گئی کہ علماء لوگوں کی خدمت میں بڑے بڑے خطرات کا سامناکرتے ہیں۔
-
کورونا کی بیماری سے بچنے کے لئے حفاظتی ہدایات پر عمل کرنا شرعاً واجب ہے، آیت اللہ تقی مدرسی
حوزہ /آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی عراقی علمائے کرام میں سے ہیں انہوں نے کورونا سے بچاؤ کے لئے صحت کے رہنما اصولوں پر عمل درآمد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں کہا ہے کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ہدایات کی رعایت کرنا شرعاً واجب ہے۔
-
کورونا کی خبریں تسلی بخش نہیں ہیں، ہمیں خدا کے فضل و کرم سے متمسک ہونےکی ضرورت ہے، نمائندہ آیت الله سیستانی
حوزہ/ عراق حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے عراق کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل عراق کو اپنے ایک آڈیو پیغام کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمی شیخ فیاض نے ماسک اور دستانے پہننے کو واجب قرار دے دیا
حوزہ / حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مایہ ناز مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی شیخ محمد اسحاق فیاض نے ایک سوال کے جواب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر ماسک اور دستانے پہننے کو واجب اور انسانی فرض قرار دیا ہے.
-
کورونا کے خلاف مہم میں یورپ ناکام رہا/رہبر معظم کا انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب
حوزہ/رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا کے مقابلے میں یورپ کو ناکام قرار دیا ہے۔