۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت اللہ سیستانی

حوزہ / آیت اللہ العظمی سیستانی کے  دفتر نے عراقی عوام کو ایک بار پھر پیغام دیتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے نفاذ کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں غفلت اور بے توجہی درست نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے عراقی عوام کو ایک بار پھر پیغام دیتے ہوئے کورونا وائروس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر توجہ دینے کی  دعوت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے میں غفلت برتنا اور بے توجہی درست نہیں ہے.

 بیان کا متن حسب ذیل ہے۔


بسم الله الرحمن الرحیم

سلام علیکم و رحمة الله و برکاتہ 

ان مشکل اوقات میں ، دنیا کے مختلف حصوں خصوصا بغداد میں کورونا  وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد حد سے زیادہ  بڑھ چکی ہے۔ 
ایک بار پھر ، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ زیادہ محتاط رہیں اور متعلقہ اداروں کے ذریعے تجویز کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ،احتیاطی تدابیر پر توجہ دیں ، جیسا کہ اجتماعات سے گریز کریں ،اور دوسروں سے ملاقات کرنے سے گریز کریں ،اجتماعات میں فاصلے کی رعایت کا خیال رہے  ، ماسک کا استعمال کریں ، صابن اور جراثیم کش ادویات کے ساتھ ہاتھ کثرت سے دھویں ۔
اور اسی طرح سے دوسرے امور پر بھی ہم  زور دیتے ہیں۔

جیسا کہ ماہرین  کہتے ہیں ، ان ترکیبوں کی مستقل پیروی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مریضوں کی تعداد کو کم کرنے کے لئے بہترین  عمل ہے ، لہذا ان ہدایات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، اور یہ ایسا ضروری عمل ہے کہ اس معاملے میں غفلت برتنا اور خیال نہیں رکھنا صحیح نہیں ہے ،خاص طور پر ، ملک مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے ضروری طبی سہولیات اور دیکھ بھال کرنے میں کمزور ہے ، اور اسپتالوں میں جگہے کی کمی محسوس  کی جارہی ہے۔
فی الحال ، یہ تمام شہریوں اور عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تمام طاقت اور سہولیات سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکیں ، اور ہم سب پر لازم ہے کہ  اس عظیم ذمہ داری کو نبھائیں اور اس مشکل مرحلے سے گزرنے کے لئےاور کم سے کم نقصانات اور نتائج سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کا تعاون کریں۔
واضح رہے کہ میڈیکل اور نرسنگ عملہ کو مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال کرنے میں عملی طور پر بہت زیادہ بوجھ اٹھانا پڑتا ہے ، اور اس معاملے میں انہیں اور ان کے اہل خانہ کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جس کے بارے میں صرف چند ہی افراد کے علاوہ باقی سب لاعلم ہیں۔ 
وہ اس معاملے میں اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ، اور حالیہ دنوں میں طبی عملے میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، لہذا سب کو اس وائرس کے خلاف انسداد حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے میں زیادہ محتاط رہنا چاہئے تاکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ نہ ہو ، کہ 
اس معاملے میں ، اضافی ذمہ داری کا بوجھ طبی عملے پر پڑتا ہے اور ان کا کام اور زیادہ دشوار ہوجاتا ہے۔
اس طرح ، ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور انہیں آفرین کہتے ہیں  ، اور ہم قوم کی خدمت اور ان کے مذہبی ، قومی اور انسانی فرائض کی انجام دہی میں ان کی کاوشوں اور قربانیوں کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہم اللہ تعالٰی سے ان کی حفاظت اور تائید کرنے اور ان کی عظیم کاوشوں کے بدلے ان کو نیکی ، صحت اور برکتوں سے نوازنے کے لئے دعا گو ہیں۔ 
اسی طرح  اللہ تعالٰی سے  دعا گو ہیں کہ وہ بیماروں کو فوری طور پر تندرستی عطا فرمائے اور سب سے طاعون اور وائرس کو دور کرے کیونکہ وہ سننے والا ، اور دعاؤں کو مستجاب  کرنے والا ہے۔

دفتر آیت الله العظمی سیستانی – نجف اشرف عراق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .