جمعرات 4 جون 2020 - 13:54
امام کا مشن ،امام خامنہ ای کے توسط سے جاری ہے،  رکن اسلامی کونسل فلسطین 

حوزہ / شیخ قدورة نے کہا کہ جب امام خمینی نے اپنے انقلاب کا آغاز کیا تو انہوں نے امریکہ کی پیروی کو ، اسلام کی پیروی سے ،اور مسلمانوں، اور غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ حقیقی معنوں میں بدل دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ، بدر الکبری سنٹر کے سربراہ اور لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن کے  ممبر ، شیخ محمد قدورة نے کہا کہ : جب امام خمینی نے اپنے انقلاب کا آغاز کیا تو انہوں نے امریکہ کی پیروی کو ، اسلام کی پیروی سے ،اور مسلمانوں، اور غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ حقیقی معنوں میں بدل دیا۔

اور انہوں نے لوگوں کو امریکہ کی سربراہی میں، مشرق ، مغرب اور  عالمی استکبار کو ترک کرنے کی ترغیب دلائی، اور اس وقت ، ایران اور عرب دنیا  ، امام خمینی کی دعوت پر ، امریکی تسلط کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے استکبار جہاں کے مقابلے میں قیام کرنے کی ٹھان لی ، اور آج جو برکتیں ہم دیکھ رہے ہیں وہ امام خمینی کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

گفتگو کا متن مندرجہ ذیل ہے.

حوزہ : دورجدید کی سیاسی و اجتماعی تحریکوں میں ایک نئی روح پیدا کرنے میں امام خمینی کا کیا کردار ہے ؟

امام خمینی نے سیاست اور معاشرتی سرگرمیوں کے میدان میں نوجوانوں خصوصا اسلامی تحریکوں اور جماعتوں اور گروہوں میں نئی روح ڈال دی، اور مسلمانوں کے مابین منظم روابط قائم کیے۔اب ایران کا اسلامی انقلاب ہمارے لئے ایک عمدہ مثال ہے ،اور امام خمینی نے ایک ایسی بنیاد رکھی جو کہ پوری دنیا کےلئے نمونہ عمل ہے اور یہ آنے والی نسلوں تک منتقل ہو جائے گا. 

حوزہ : امام خمینی کس طرح مشرق اور مغرب کے تسلط کے خلاف اقوام عالم کو راضی کرنے میں کامیاب ہوئے ، اور انہوں نے کیسے عالمی استکبار کی تیسری دنیا کی پیروی کے قانون کو  توڑا؟

جب امام خمینی نے اپنے انقلاب کا آغاز کیا تو انہوں نے امریکہ کی پیروی کو ، اسلام کی پیروی سے ،اور مسلمانوں، اور غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ حقیقی معنوں میں بدل دیا۔
اور انہوں نے لوگوں کو امریکہ کی سربراہی میں، مشرق ، مغرب اور  عالمی استکبار کو ترک کرنے کی ترغیب دلائی، اور اس وقت ، ایران اور عرب دنیا  ، امام خمینی کی دعوت پر ، امریکی تسلط کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے استکبار جہاں کے مقابلے میں قیام کرنے کی ٹھان لی ، اور آج جو برکتیں ہم دیکھ رہے ہیں وہ امام خمینی کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

حوزہ: امام خمینی نے اس بات پر زور کیوں دیا کہ قدس کو اسلامی اور عرب مسائل میں سرفہرست ہونا چاہئے؟

امام خمینی کی رہبری  میں، اسلامی انقلاب ایران کی فتح کے بعد ، انہوں نے ایک خاص دن کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے مقرر کیا ، جس کی وجہ، مسلمانوں اور عربوں میں القدس کی اہمیت تھی ، اور یوں القدس مسلمانوں کے لئے ایک مرکزی مسئلہ بن گیا۔


حوزہ: آپ امام خمینی کے مقابلے میں آیت اللہ امام خامنہ ای کے موقف اور طرز عمل کا اندازہ کیسے لگاتے ہیں؟

آج ، ایرانی حکام بالا کے مؤقف  کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے، کہ امام اور انقلاب کا راستہ مسلمانوں کے رہبر امام خامنہ ای کے احکامات سے لیا گیا صحیح راستہ ہے ، اور وہ راستہ کہ جسکا آغاز امام خمینی نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد کیا تھا ، اس وقت وہ رہبر مسلمین جہاں حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے توسط سے جاری ہے.

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .