۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزه/حضرت امام خمینی (رہ) ایک فکری، سیاسی اور سماجی مکتب کے بانی ہیں آپ نے نہ صرف ایرانی قوم بلکہ عالم اسلام کے لیےبے شمار مصائب و قربانیوں  اور مسلسل جہاد کے ثمر میں ایک ایسی حکومت اور نظام قائم کیا جس کی بنیاد دین اسلام پر رکھی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کبیر ، بت شکن زمان آیت اللہ سید روح اللہ موسوی الخمینی ؒکے موقع پر تمام پیروان راہ حق و راہ انقلاب کو تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں ۔حضرت امام خمینی (رہ) ایک فکری، سیاسی اور سماجی مکتب کے بانی ہیں آپ نے نہ صرف ایرانی قوم بلکہ عالم اسلام کے لیے بے شمار مصائب و قربانیوں  اور مسلسل جہاد سے ایک ایسی حکومت اور نظام قائم کیا جس کی بنیاد دین اسلام پر رکھی گئی۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا، انھوں نے کہا کہ تاریخ امام خمینیؒ کی قیادت، ان کی مدبرانہ و بابصیرت سوچ اور مظلوم قوموں کے لئے حق کی آواز اٹھانے کو نہیں بھول سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بت شکن زمان امام خمینیؒ نے نہ صرف ظالم شہنشاہیت کا خاتمہ بلکہ دنیا کو ظلم و استبداد کے آگے ڈٹے رہنے کی ہمت و جرات عطا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرد مجاھد نے کربلا والوں کے پیغام کو عملی طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا اور اپنے مکتب کی سربلندی و سرفرازی کا باعث بنے

انھوں نے کہا کہ رھبر کبیر امام خمینیؒ نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کے لیے جدوجہد کی لہٰذا عالم اسلام کو امام خمینیؒ جیسے عظیم مفکر کی پیروی کرتے ہوئے باہمی اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .