۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
جنت البقیع احتجاج

حوزہ/احتجاج میں لوگوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے روضوں کی طرح نبی رسولؐ کی  بیٹیؑ کا بھی روضۂ جلد سے جلد تعمیر ہو۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۱۹۲۶میں ۸ شوال کے دن ،جنت البقیع جہاں پر شیعہ سماج کے چار امام اور نبی امت کی بیٹی بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی قبر موجود ہے، وہاں پر انکے روضہ بھی موجود تھے۔ یہ سعودی عرب کے نوکروں اور کارندوں نے محمد بن عبد الوہاب نے انکے روضۂ کو شہید کروایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مومنین عبداللہ پور نے ان روضوں کی شہادت پر برسی کو مناتے ہوئے، لاک ڈاؤن اور دیستینس کا خیال رکھتے ہوئے، سعودی حکمرانی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اور ان سے روضوں کے دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں اسرائیل اور امریکہ خلاف بھی آواز بلند کی گی۔

احتجاج میں لوگوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے روضوں کی طرح نبی رسولؐ کی  بیٹیؑ کا بھی روضۂ جلد سے جلد تعمیر ہو۔

ذرائع کے مطابق یہ احتجاجی پروگرام عبد اللہ پور کے رہائشی سید فیضی نقوی اور وہاں مومنین کے ذریعہ عمل میں آیا جسکی صدارت شہید رابع گروپ کے صدر حجۃ الاسلام مولانا میثم نقوی کر رہے تھے۔

احتجاج میں اویس نقوی ، سلطان نقوی ، نوحہ خواں میسم نقوی، مبارک نقوی وغیرہ شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .