۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان

حوزہ/وہابی آئیڈیالوجی سلفیت اور تکفیر نے عالم اسلام کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے بلکہ آج بیان میں آل سعود خون کی ہولی کھیلنے میں سرگرم ہے اور وہاں ابھی تک بارہ ہزار مسلمان جن میں دو ہزار مسلمان ننھے بچے بھی تھے شہید کئے جا چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین سید مہدی مہدوی پور نے انہدام جنت البقیع کی مناسبت بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام آل سعود اور وہابی آئیڈیالوجی کے باعث حیران ناپذیر خسارتوں اور نقصانات کا متحمل ہوا ہے۔

مکمل بیان کا متن اس طرح ہے؛

انا للہ وانا الیہ راجعون

جنت البقیع کے انہدام اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے نورانی مزاروں کی مسماری کی  مناسبت سے میں ہندوستان کے معزز علماء کرام اور مومنین کرام کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں یہ دردناک اور غم انگیز واقعہ 97 سال پہلے وہابی آئیڈیالوجی کے باعث آل سعود کے ہاتھوں پیش آیا۔ جب کہ قبرستان بھی عالم اسلام کا سب سے قدیمی اور یادگار قبرستان ہے جس میں معزز ہستیاں مدفون
ہیں یہی نہیں بلکہ پیغمبر اکرمؐ نے اس کی فضیلت اور اہمیت کے متعلق احادیث بیان فرمائی ہیں اور خود زیارت کی غرض سے اکثر بقیع تشریف لے جاتے اور مومنین کے حق میں طلب مغفرت کرتے تھے یہی وہ قبرستان ہے جس میں رسول الله کے چچا جناب عباس ابن عبد المطلبؑ پھوپھیاں جناب صفیہؑ اور عاتکہؑ اسی طرح ازواج پیغمبرؐ جیسے جناب ام سلمہؑ،اصحاب مہاجرین، و انصار جیسے جناب سعد بن معاذؑ، عبداللہ بن مسعودؑ،اسی طرح جناب عقیلؑ، عبدالله بن جعفرؑ، ام البنینؑ اور امیر المومنین حضرت علیؑ کی مادر گرامی جناب فاطمہؑ بن اسدؑ مدفون ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں سینکڑوں عظیم شخصیات مخصوصا ہمارے چار معصومین علیہم السلام امام حسن مجتبیؑ امام زین العابدینؑ امام محمد باقرؑ اور امام جعفر صادق علیہم السلام کے نورانی قبور بھی ہیں۔ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ آج تک عالم اسلام آل سعود اور وہابی آئیڈیالوجی کے باعث حیران ناپذیر خسارتوں اور نقصانات کا متحمل ہوا ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ آل سعودی حکومت آج بھی خشونت طلب تروریست تنظیموں جیسے القاعدة داعش اور دیگر تکفیری ٹولوں کی مدد میں پیش پیش ہے اور لاکھوں لوگ سیریا،عراق اور افغانستان میں ان کے ہاتھوں قتل عام ہو چکے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہابی  آئیڈیالوجی سلفیت اور تکفیر نے عالم اسلام کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے بلکہ آج بیان میں آل سعود خون کی ہولی کھیلنے میں سرگرم ہے اور وہاں ابھی تک بارہ ہزار مسلمان جن میں دو ہزار مسلمان ننھے بچے بھی تھے شہید کئے جا چکے ہیں۔ یہ تمام ناگوار ارتفاقات اور صرف وہابیت کی افراطی آئیڈیالوجی کے باعث پیش آئے ہیں۔ لہذا تمام مومنین کا فریضہ ہے کہ وہ انہدام جنت البقیع جیسے دردناک واقعہ کی مذمت کریں لوگوں کو آگاہ کریں اور عالم اسلام میں پنپنے والے ایسے گمراہ فرقہ کے خلاف اپنی نفرت اور غم و غصہ کا اظہار کریں اور عالمی تنظیموں سے درخواست کریں کہ وہ آل سعود پر دباؤ ڈالیں تا کہ وہ دوبارہ جنت البقیع مخصوصا ائمہ معصومین علیہم السلام کے نورانی مزارات کی تعمیر کی اجازت دیں تا کہ اب اس سے زیادہ ہم اپنی آنکھوں سے جنت البقیع مخصوصا آئمہ معصومین علیہم السلام کے نورانی مقابر کی بے حرمتی کو دیکھ نہ سکیں۔

والسلام: مہدی مہدوی پور، نماینده ولی فقیہ ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .