۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید حسن وحدتی شبیری علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے چانسلر نے

علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا: مسلمان قانون دانوں کو چاہئے کہ وہ اسلامی ممالک اور بالخصوص یمن کی عوام پر شرمناک اور وحشیانہ مظالم کو بین الاقوامی عدالت میں بعنوان جرم لے جائیں.

حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید حسن وحدتی شبیری نے نیوز ایجنسی "حوزہ" کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے ۵اگست "یوم حقوق بشر اسلامی اور کرامت انسانی" کی مناسبت سے اسلامی تعلیمات میں حقوق بشر اور کرامت انسانی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی تعاون کونسل کے ممبر ممالک کی جانب سے حقوق بشر اعلامیہ کا شائع ہونا باعث بنا ہے کہ اسلامی ممالک بھی حقوق بشر اور کرامت انسانی کے موضوع پر اعلامیہ شائع کریں جو حقوق بشر کے عالمی اعلامیے(کہ جو بعض موارد میں اسلام کے منافی ہے)کے مقابلے میں اسلام کی نظر میں انسانی حقوق کی اہمیت کو بیان کرے ۔

حجت الاسلام شبیری نے کہا: آج انسانی سماج اور بالخصوص اسلامی سماج کی انتہائی سنجیدہ نوعیت کی مشکلات میں سے مسلمانوں کی نسل کشی ہے۔اس کا آغاز بوسنیا سے ہوا اور اس کے بعد نائیجیریا، برما(میانمار) اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی اور آج یمن کے مظلوم مسلمان ان شرمناک اور وحشیانہ جرائم کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس ملک میں بچوں اور مسلمانوں کی نسل کشی بھی جاری ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین وحدتی شبیری نے مزید کہا: اگر مسلمان حقوق دان ہم آواز ہو کر اور مل کر اقدام کریں اور بین الاقوامی اداروں میں صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں کیس دائر کریں تو کسی حد تک مظلوم مسلمانوں کے حقوق پامال کرنے والے مجرموں کو مسلمانوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: عالمی برادری کی خاموشی بشریت کے خلاف جرائم میں اضافے اور مقدس مقامات کے انہدام کا باعث بنتی ہے۔مقدس مقامات کی مسماری کا سلسلہ دسیوں سال قبل شروع ہوا اور ۸ شوال کو جرائم پیشہ وہابیوں نے جنت البقیع میں ائمہ کی قبور کو مسمار کیا۔

علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے چانسلر نے کہا: اگر مسلمان جنت البقیع میں اہلبیتؑ کی قبور کے انہدام کے وقت وہابیوں کا مقابلہ کرتے اور ائمہؑ کی قبور کو مسمار نہ ہونے دیتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی کہ کچھ افراد انتہائی بے باکی کے ساتھ اسلام کے نام پر عالمی استکبار کے کہنے پر شام میں مساجد اور مزارات کو منہدم کر رہے ہیں اور گذشتہ چند سالوں میں ان جرائم کا ارتکاب گروہ داعش اور تکفیری گروہوں نے کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .