۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ایران کے دینی مدارس کی مینجنگ کونسل کے ترجمان حجت الاسلام و المسلمین عباس رفعتی

حوزہ/ ایران کے دینی مدارس کی مینجنگ کونسل کے ترجمان نے اس نیوز ایجنسی کے دفتر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: موسم گرما میں دینی مدارس میں دیگر علمی مراکز اور یونیورسٹیوں کی طرح مکمل چھٹیاں نہیں ہیں

’’حوزہ‘‘ نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دینی مدارس کی مینجنگ کونسل کے ترجمان حجت الاسلام و المسلمین عباس رفعتی نے اس نیوز ایجنسی کے دفتر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: موسم گرما میں دینی مدارس میں دیگر علمی مراکز اور یونیورسٹیوں کی طرح مکمل چھٹیاں نہیں ہیں بلکہ اس موسم میں بھی طلاب و فضلا ء  علمی، تعلیمی اور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس سال دینی مدارس کے طلاب کی موسم گرما کی سرگرمیوں میں گذشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا ہے اور اس سال گرمیوں میں ۱۷ ہزار  کے قریب طلاب اور اساتذہ علمی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

حجت الاسلام عباس رفعتی نے کہا: شہید مطہری کے فکری نظام سے آشنائی، قرآنی معارف، فنون زندگی، مسیحیت، وہابیت، زرتشت اور فرق و ادیان کی شناخت، تصوف اور غیر ملکی زبانوں سے آشنائی جیسے موضوعات پر موسم گرما میں دینی مدارس میں کورسز منعقد کئے جا رہے ہیں۔

دینی مدارس کی مینجنگ کونسل کے ترجمان نے کہا: فقہ، اصول، قرآن، حدیث، اخلاق، تربیت و اسلامی مشاورت، منطق، فلسفہ، تفسیر و علوم قرآن، عرفان، کلام، ادیان، تبلیغ و روابط، ثقافت و فن، زبان و ادبیات عرب، حقوق اور قضا وہ علوم ہیں جو دینی مدارس میں پڑھائے جاتے ہیں کہ ان میں سے ہر علم کے ذیل میں مختلف ابحاث ہیں۔

حجت الاسلام عباس رفعتی نے کہا: آئندہ ۲۰ سالوں میں یعنی ۲۰۳۶ء تک یہ ٹارگٹ رکھا گیا ہے کہ دینی مدارس میں شیعہ طلاب کی تعداد ۳ لاکھ ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا: آج علما کے دو سو اسپیشل کام  شناخت شدہ ہیں تاکہ دینی مدارس میں طلاب کی ان کاموں کے سلسلے میں تربیت کی جائے۔

حجت الاسلام عباس رفعتی نے آخر میں کہا: ’’حوزہ‘‘ مستقل ہے اور تمام مراجع تقلید اور رہبر انقلاب  اسلامی اس امر کی تاکید کرتے ہیں کہ ’’حوزہ‘‘ کو مستقل ہونا چاہئے لیکن استقلال کا ہزگز یہ مطلب نہیں ہے کہ حکومت اس کی کوئی مالی امداد نہ کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .