حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دربھنگہ/ آل انڈیا ملی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ کہ ملی کونسل کے اس دورے کا مقصد مسلمانوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے کہ ملت کا ہر فرد امت کے کاموں کے لیے اپنے اندر جذبہ پیدا کیا جائے اور انہیں پورے طور آداب مسلمانی سکھا نا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملی کونسل ایسی نسل تیار کرنا چاہتی ہے جو عمل وکردار اور علم فکر کے اعتبار سے مسلمان اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے فداء ہوں، خواہ کچھ بھی ہو جائے دین سے سر مو انحراف گوارا نہ کریں، یہی ملی کونسل کی دعوت ہے اور یہی پیغام دینے ہم آپ کے پاس آئے ہیں۔
مولانا نے مزید کہا کہ تعلیم ترقی کی شاہِ کلید ہے، اس کے بغیر ترقی کا تصور بھی محال ہے، آل انڈیا ملی کونسل نے تعلیمی مشن 2050ء چلارہی ہے، کونسل کا عزم کہ آئندہ پچاس سالوں میں ملت کے آخری فرد تک علم کی روشنی یقینی طور پر پہنچ جائے آئندہ 30/سالوں تک یہ تحریک جاری رہے گی اور علم کو ہر گھر اور ہرفرد تک پہنچانے اور علم سے مسلح کرنے کی کونسل ہر ممکن کوشش کرے گی۔