۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا جلال نقوی

حوزہ/ اہلبیت کونسل انڈیا کے سکریٹری  اور آل انڈیا شیعہ کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وسیم معلوم کو حکومت کی حمایت حاصل ہے ورنہ اس طریقے سے کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کر کےکوئی انسان اتنی آزادی کے ساتھ نہیں گھوم سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ اہلبیت کونسل انڈیا کے سکریٹری  اور آل انڈیا شیعہ کونسل کے ترجمان مولانا جلال حیدر نقوی نے یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین اور اب  مرتد ہو چکے ہیں وسیم رضوی کے ذریعے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز کتاب لکھے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وسیم رضوی کے ذریعے مسلسل مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے لہذا اسے فوراً گرفتار کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ وسیم معلوم کو حکومت کی حمایت حاصل ہے ورنہ اس طریقے سے کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کر کےکوئی انسان اتنی آزادی کے ساتھ نہیں گھوم سکتا۔

مولانا جلال نقوی نے کہا کے وسیم پہلے بھی قرآن کریم کے سلسلے میں توہین آمیز بیانات دے چکا ہے مگر حکومت کی جانب سے اس پر کوئی کارروائی  نہیں ہوئی یہی وجہ ہے کہ اب اس نے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کی ہے۔

وسیم رضوی کا یتی نرسمہا نند سرسوتی کے ساتھ بیٹھ کر دیا گیا بیان واضح کرتا ہے کہ وسیم کو حکومت کی حمایت حاصل  ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت وسیم ملعون پر اپنا موقف واضح کرے اور اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

اہل بیت کونسل انڈیا کے صدر مولانا محمد رضا غروی نے کہا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ تفرقہ اور انتشار پھیلانے اور ملک کے مسلمانوں کی مسلسل دل آزاری کرنے والا یہ مجرم کیوں قانون کی گرفت سے آزاد ہے حکومت فوری گرفتاری کرکے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے۔ 

آل انڈیا شیعہ کونسل کے صدر مولانا جنان اصغر مولائی نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں سب سے بڑی اقلیت کے خلاف وسیم اور یتی نرسمھانند جیسے لوگوں کے ذریعہ اسلامی مقدسات کی مسلسل توہین اور بدزبانی کے خلاف کوئی ایکشن اور کاروائی نہ ہونا حکومت ہند کی منشاء کو ظاہر کرتا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے سرکار اپنے حکومتی فرائض کو انجام دیتے ہوئے مختلف مذاھب کی توہین اور کھلی جسارتوں پر فوری روک لگائے۔

مولانا مرزا عمران علی سکریٹری آل انڈیا شیعہ کونسل نے کہا کہ حکومت کا رویہ شروع ہی سے وسیم رضوی کی بدزبانی کے بارے میں مایوس کن رہا ہے مگر یاد رہنا چاہئے کہ ایسے گمراہ عناصر کا کھلا گھومنا ملکی سالمیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔لہذا حکومت جلدی قانونی کاروائی کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .