۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
کرگل

حوزہ/ مقررین نے اس طرح کی عناصر کو کھلی چھوٹ دئے رکھنے کو  وطن عزیز کی امن و آشتی کو خراب کرنے کے مترادف قرار دیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سانکو/ حال ہی میں ملعون و مرتد وسیم رضوی کی طرف ہادی انسانیت رسول مکرم اسلامی کی شان میں اپنی نجس زبان سے جو گستاخی کی ہے اس سلسلے میں اپنا احتجاج درج کرنے کےلئے یہاں سانکو میں انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔

جلوس کے دوران عاشقان رسول ص مرگ بر ملعون وسیم ،وسیم رضوی کو پھانسی دو پھانسی دو کے نعرے بلند کررہے تھے۔

جلسے کے اختتام پر مقررین نے وسیم رضوی کی اس حرکت کے پیچھے وطن عزیز کی سالمیت و امنیت کی دشمنوں کا ہاتھ ہونے کا قوی امکان قرار دیتے ہوئے اس ملعون کے ساتھ ساتھ ان سازشی عناصر کو بھی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کا بھرپور انداز میں مطالبہ کیا ہے۔

مقررین نے اس طرح کی عناصر کو کھلی چھوٹ دئے رکھنے کو وطن عزیز کی امن و آشتی کو خراب کرنے کے مترادف قرار دیا ۔

کرگل کے سانکو میں وسیم مرتد کے خلاف احتجاجی مظاہرے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .