۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سانکو و تےسورو میں انجمنِ صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام جشن میلاد سید الساجدین کا انعقاد

حوزہ/ ادارہ انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام 22 مارچ 2021 بروز سوموار ایک  یک روزہ سمینار بعنوان "دفاع از قرآن کریم" کی انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا اور امت مسلمہ سے اس سمینار میں کثیر تعداد میں شرکت فرمانے کی اپیل کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی ابن الحسین امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر سانکو اور تےسورو میں انجمنِ صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام جشن میلاد سید الساجدین نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس دوران دونوں مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان امام نے شرکت کی۔

یہ محافل صبح ساڑھے دس حدیث شریف کساء کی تلاوت کے آغاز ہوکر اذان ظہر تک جاری رہتے ہوئے نماز جمعہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

درایں اثناء متعدد منقبت خوانوں نے مولا کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور مقررین نے  ترویج دین اسلام میں امام زین العابدین علیہ السلام کی منفرد انداز تبلیغ پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے پیام کربلا کو دنیا گوشہ و کنار میں نشر کرنے میں امام علی ابن الحسین کی نمایاں کردار کو بھی اپنی خطاب میں اجاگر کیا۔

سانکو میں مقررین میں جناب حجت الاسلام و المسلمین آقای شیخ مسلم صادقی وائس چیئرمین بسیج روحانیون اور چیئرمین انجمن صاحب الزمان عج جناب حجت الاسلام آقای شیخ صادق بلاغی کے نام قابل ذکر ہیں جبکہ جناب حجت الاسلام آقای سید جعفر رضوی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی وہیں تے سورو میں جناب حجت الاسلام آقای سید حسین رضوی نے محفل سے خطاب کیا اور آخر میں جناب حجت الاسلام آقای سید عباس رضوی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔

اس دوران ادارہ انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام 22 مارچ 2021 بروز سوموار ایک  یک روزہ سمینار بعنوان "دفاع از قرآن کریم" کی انعقاد کا بھی اعلان کیا گیا اور امت مسلمہ سے اس سمینار میں کثیر تعداد میں شرکت فرمانے کی اپیل کی گئی۔

واضح رہے یہ سمینار مصلی مھدیہ کوثر سانکو میں مقررہ روز صبح ساڑھے بجے شروع ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .