۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
انجمن صاحب الزمان (عج)

حوزہ/ وسیم رضوی نامی شخص کے قرآن مجید کے بارے میں کی گئی ہرزہ سرائی کی سخت الفاظ میں مذمت اور اس شخص سے برأت کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی حکومت ہند سے فوری طور اس شخص کو گرفتار کرکے اسے کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس امید کہ ساتھ عدالت عظمیٰ اس شخص کی دائر عرضی کی سماعت سے نہ صرف انکار کریں گی بلکہ اسے قانون کے شکنجے میں لاکر کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 27 رجب المرجب بمناسبت بعثت رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم یہاں سانکو اور تے سورو میں انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام جشن مبعث کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق، یہ محافل صبح گیارہ بجے حدیث شریف کساء کی تلاوت کے ساتھ آغاز ہوکر نماز جمعہ کے ساتھ الحاق ہوکر اختتام کو پہونچا۔اس دوران متعدد منقبت خوانوں نے اس روز کی مناسبت پر منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور مقررین کرام نے انسانیت کے لئے اس عظیم دن کی اہمیت اور افادیت پر سیرحاصل روشنی ڈالی ۔

مقررین نے جہالت میں ڈوبی انسانوں کو بعثت رسول مکرم اسلامی کے ذریعے اخلاق کے زیور سے آراستہ کرکے انسانیت کے اعلی قدروں سے روشناس کرانے میں آج کے دن کو سنگ میل قرار دیا۔

اس دوران مقررین نے وسیم رضوی نامی شخص کے قرآن مجید کے بارے میں کی گئی ہرزہ سرائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس شخص سے برأت کا اظہار کیا اور حکومت ہندسے فوری طور اس شخص کو گرفتار کرکے اسے  کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اور امید ظاہر کی کہ عدالت عظمیٰ اس شخص کی دائر عرضی کی سماعت سے  نہ صرف انکار کریں گے بلکہ اسے قانون کے شکنجے میں لاکر کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے۔

مقررین نے مذکورہ شخص کے بیانات کو اتحاد اسلامی کو زک پہنچانے کی درپردہ مذموم کوشش قرار دیا۔ بعد ازاں نماز جمعہ کی خطبہ میں خطیب جمعہ حجت الاسلام آقای شیخ صادق بلاغی چئیرمین انجمن صاحب الزمان عج نے بھی پرزور الفاظ میں اس کی مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .