۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
مولانا یعسوب عباس

حوزہ/ سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں شیعہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ ملک آزاد ہے اور کسی کو بھی اپنی پسند کا مذہب اختیار کرنے کی آئینی آزادی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو کسی مذہب، کسی مذہبی شخصیت اور مذہبی کتابوں کی شان میں گستاخی کرنے کا حق قطعی نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سہارنپور/ دیوبند پہنچے شیعہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری مولانا یعسوب برلا روڈ پر واقع سابق وزیر مملکت عیسیٰ رضا کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم مرتد کے ذریعہ سناتن دھرم اختیار کر کے جتیندر نارائن تیاگی بننے پر کہا کہ ملک میں ہر کسی کو آزادی ہے کہ کوئی بھی مذہب اختیار کرے۔ گستاخیوں کے سبب وسیم مرتد کو بہت پہلے مذہب اسلام سے خارج قرار دیا جا چکا ہے۔

انسان کسی بھی مذہب میں رہے لیکن شان مصطفی ٰ اور قرآن حکیم کے سلسلہ میں کسی بھی گستاخانہ عمل کی آزادی کسی کو نہیں ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ رسول اور قرآن کریم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے نبی اور مذہب کے اوپر سب کچھ قربان کرسکتا ہے، ان کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شخص آزادی ہے لیکن آزاد ہونے کا مطلب یہ قطعی نہیں ہے کہ قرآن حکیم جیسی عظیم المرتبت کتاب میں ہی ترمیم کامطالبہ کردے۔ ایسی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .