۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حیدرآباد؛ گستاخ رسول وسیم مرتد ملعون کے خلاف شیعہ سنی عوام کی احتجاجی ریلی

حوزہ/ حیدرآباد میں ملعون وسیم مرتد کے خلاف سنی شیعہ عوام نے ہزاروں کی تعداد میں احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون کو سخت سے سخت سزا دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد گستاخ رسول وسیم مرتد ملعون کے خلاف کل نماز جمعہ بعد پرانے شہر یاقوت پورہ بڑا بازار تا دبیرپورہ دروازے تک ہزاروں کی تعداد میں سنی شیعہ عوام نے احتجاجی ریلی نکالی۔ یہ ریلی کی نگرانی تحریک مسلم شعبان کے صدر محمد مشتاق ملک نے کی۔جو بڑا بزار سے نکل کر کمان شیخ فیض، پھتر کا مکان، بی بی کا الاوہ چوراہا، دبیر پورہ بریج سے ہوتی ہوئی دبیر پورہ دروازے پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس احتجاجی ریلی میں آغا منور صاحب قبلہ امام جمعہ جماعت مسجد امام جعفر صادق علیہ السلام یاقوت پورہ، عثمان خان کانگریس یوتھ لیڈر، محمد سلیم کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم گستاخ رسول وسیم مرتد کے خلاف حصہ لیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے وسیم مرتد کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران وسیم رضوی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر صدر تحریک مسلم سعبان جناب مشتاق ملک نے کہا کہ ملعون وسیم مرتد پر ایف آئی آر، ہو رہی ہے لیکن اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وسیم مرتد کو گرفتار کرکے سخت کاروائی کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے لیے مسلمان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوری دائرے میں رہ کر صدائے احتجاج بلند کریں۔

اس موقع پر مولانا آغا منور علی قبلہ نے اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ کسی فرقہ کا نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ سارے اسلام کا اور تمام امت مسلمہ کا ہے اس مسئلہ کو کسی ایک مسلک سے جوڑنا مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سابق میں سلمان رشدی ملعون نے بھی رسول اللہ کی شان میں گستاخی کی تھی۔ اس نے بھی رسول اکرم کے خلاف کتاب لکھی تھی جس پر امام خمینیؒ " نے اس کے خلاف قتل کا فتوی دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملعون وسیم رضوی بھی قتل کا مستحق ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم آپس میں اتحاد پیدا کر کے اسطرح کی سازیشوں کے خلاف آخر تک لڑیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .