۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ زوالفقار سعیدی

حوزہ/ ڈھاڈر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے رہنماء نے کہا کہ عقیدہ مہدویت امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان نے امام زمانہ عج کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ضلع بولان کی طرف سے ڈھاڈر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی اور مجلس وحدت مسلین پاکستان ضلع بولان کے صدر سید انورعلی شاہ دوپاسی نے خطاب کرتے ہوئے احسن باکسر نامی شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ مہدویت امت مسلمہ کا مشترکہ عقیدہ ہے اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

علامہ زوالفقار سعیدی کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں احسن باکسر نامی ملعون نے امام زمانہ ع کی شان میں گستاخی کی، جس پر تمام امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ اس کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .