۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اچل پور

حوزہ/ اچل پور کے شیعہ عالم دین و امام جمعہ والجماعت مولانا محمد عباس نقوی نے کہا کہ قرآن پاک خداوند کریم کی جانب سے وہ کتاب ہے جو تمام امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے اور روز اول سے کسی طرح کی تحریف یعنی کسی بھی طرح کی کمی اضافہ نہیں ہوا ہے رسول اکرم کے زمانہ میں جیسا قرآن تھا ویسا آج بھی ہے اور اگر کوئی اس طرح کی بات کرتا ہے تو اس کا شیعہ عقیدہ کے خلاف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم جماعت کی جانب سے صوبہ مہاراشٹر کے علاقے اچل پور میں دریدہ دہن ملعون ابن ملعون گستاخ قرآن پاک وسیم رضوی کی ناپاک حرکتوں کو لیکر مومنین نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کے پولیس کمشنر کو وسیم رضوی کے خلاف گرفتاری کا میمورنڈم دیا اور مشترکہ طور پر وسیم رضوی کو خارج از اسلام اور شعیت سے اخراج کی بات کرتے ہویے کہا کہ جب ایسے لوگ مسلمان ہی نہیں ہیں تو شیعہ سنی دیو بندی بریلوی جیسے مسلک سے ایسے انسان کو جوڑنا مسلک کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔

قرآن پاک اسلام کے 73فرقوں کے عقیدے سے جڑا ہے اس لیے ہر مسلک ساتھ مل کر کارروائی کرے اور اسے کیفر کردار تک پہنچائے احتجاج میں وسیم رضوی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اچل پور کے شیعہ عالم دین و امام جمعہ والجماعت مولانا محمد عباس نقوی نے کہا کہ قرآن پاک خداوند کریم کی جانب سے وہ کتاب ہے جو تمام امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے اور روز اول سے کسی طرح کی تحریف یعنی کسی بھی طرح کی کمی اضافہ نہیں ہوا ہے رسول اکرم کے زمانہ میں جیسا قرآن تھا ویسا آج بھی ہے اور اگر کوئی اس طرح کی بات کرتا ہے تو اس کا شیعہ عقیدہ کے خلاف ہے مولانا نے کہا مزید کہا کہ وسیم رضوی ملعون نے جو 26 آیتوں کا جواب مانگا ہے کسے بھیجا نہیں معلوم وہ بھیجے اس کا جواب دیا جایے گا۔

اچل پور میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و پولیسں کمشنر کو گرفتاری کا دیا میمورنڈم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .