حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز جمعہ زیر اہتمام انجمن انقلاب مہدی سورو کرگل لداخ انڈیا نے مصلا جنت زہراؐ ٹھونگوس یلجک میں ملعون و خبیث وسیم کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ جس میں بڑی تعدادمیں عاشقان مرسل اعظم ختم المرسلین (ص) نے شرکت کی۔
مقررین نے مردود وسیم لعین کی ناپاک حرکتوں و کثافتوں کو اجاگر کیا۔جو قرآن کریم کی 26 آیتوں کو مسترد کرنے کے بعد حال ہی میں شفیع محشر ختم المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں بھی گستاخی کرنا شامل تھا۔
مقررین نے مردود کی اس ناپاک حرکتوں کےخلاف پر زور و شدید الفاظ میں مذمت کی۔اور حکومت ہند اور لوکل administration سے ملعون کی اس کتاب پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اور ان کو حراست میں لینے کی پر زور اپیل بھی کی۔ تاکہ ملک عزیز ہندستان کی امن و آمان میں خراب نہ ہوجائے۔
مقررین میں آغا سید حسن الموسوی نائب صدر انجمن انقلاب مہدی (عج) و شیخ حسن شریفی امام جمعہ والجماعت قابل ذکر ہیں۔