۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ممبرا

حوزہ/ علمائے کرام نے مشترکہ طور پر وسیم رضوی کو خارج از اسلام اور شعیت سے اخراج کی بات کرتے ہویے کہا کہ جب ایسے لوگ مسلمان ہی نہیں ہیں تو شیعہ سنی دیو بندی بریلوی جیسے مسلک سے ایسے انسان کو جوڑنا مسلک کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبرا تھانہ/ شیعہ اثناء عشری مسلم جماعت کی جانب سے ممرا کوسہ کے سہانہ کمپاونڈ میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ دریدہ دہن ملعون ابن ملعون گستاخ قرآن پاک وسیم رضوی کی ناپاک حرکتوں کو لیکر شہر کی تمام شیعہ انجمنوں اور اداروں کے ذمہ داروں کی موجودگی میں شیعہ علمائے کرام نے اظہار خیال کیا۔

علمائے کرام نے مشترکہ طور پر وسیم رضوی کو خارج از اسلام اور شعیت سے اخراج کی بات کرتے ہویے کہا کہ جب ایسے لوگ مسلمان ہی نہیں ہیں تو شیعہ سنی دیو بندی بریلوی جیسے مسلک سے ایسے انسان کو جوڑنا مسلک کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔

قرآن پاک اسلام کے 73فرقوں کے عقیدے سے جڑا ہے اس لیے ہر مسلک ساتھ مل کر کارروائی کرے اور اسے کیفر کردار تک پہنچایے میٹنگ میں موجود علمایے کرام و دیگر انجمنوں اور تنظیموں کے ذمہ داروں نے وسیم رضوی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ممبرا تھانہ کے امام جمعہ و جماعت مولانا کلب صادق خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ قرآن پاک خداوند کریم کی جانب سے وہ کتاب ہے جو تمام امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے اور روز اول سے کسی طرح کی تحریف یعنی کسی بھی طرح کی کمی اضافہ نہیں ہوا ہے رسول اکرم کے زمانہ میں جیسا قرآن تھا ویسا آج بھی ہے اور اگر کوئی اس طرح کی بات کرتا ہے تو اس کا شیعہ عقیدہ کے خلاف ہے مولانا نے کہا مزید کہا کہ وسیم رضوی ملعون نے جو 26 آیتوں کا جواب مانگا ہے کسے بھیجا نہیں معلوم وہ بھیجے اس کا جواب دیا جایے گا۔

مشہور ومعروف خطیب و عالم دین اور مولانا علی اصغر حیدری نے صحافیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وسیم رضوی کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ ہمیں اس کے لیے پریس کانفرنس کرنی پڑے مگر امت مسلمہ کا اتحاد سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس کو باقی رکھنے کے لیے ہر طرح کی قربانیوں نیز تمام عالم اسلام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شیعہ اثناء عشری مسلم جماعت کے صدر سید ایاز احسن نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہویے کہا کہ وسیم رضوی ہمیشہ سے امت مسلمہ میں اختلاف کا باعث بنا رہا اب اسکے خلاف تمام مسالک کو متحد ہوکر آواز اٹھانا چاہیے اگر اسکے وسیم رضوی کے پیچھے چھپے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس سے امت مسلمہ کا اتحاد منتشر ہوگا تو وہ بھول جائیں انشاءاللہ یہ ایک سازش ہے اور تمام امت مسلمہ جانتے ہیں۔

علمایے کرام میں امام جمعہ مولانا کلب صادق خان صاحب، مولانا علی اصغر حیدری، مولانا نجم الحسن، مولانا کلب عباس صاحب، مولانا عاشق عباس صاحب، مولانا عزادار سجادی صاحب، جبکہ کمیٹی کے صدر ایاز احسن، سکریٹری علی عباس وفا، سید سجاد عون، ارشد رضوی، سلمان بہمن سرور صاحب، ثنی بہمن، فیصل رضوی کے  علاوہ کثیر تعداد میں انجمنوں اور تنظیموں کے زمہ داران موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .