۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ و گورنمنٹ شیعہ قاضی مولانا سید عباس باقری نے کہا کہ عاَلم اسلام کو چاہئیے کہ اس وقت قرآن اور تعلیماتِ اہلبیت علیہم السلام سے خود کو آراستہ کریں اور اپنے صفوں میں نظم و اتحاد برقرار رکھتے ہوئے اس طرح کے فتنہ پروروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آندھرا پردیش/ جنوب ہندوستان صوبۂ آندھرا پردیش ضلع مشرقی گوداوری نگرم میں آج صبح بتاریخ 14 مارچ بروز اتوار اترپردیش شیعہ وقف بورڈ سابق چیئرمین گستاخ وسیم رضوی کے قرآن کریم کے خلاف توہین آمیز بیان کی مخالفت میں مقامی علماء اور مومنین پُرزور احتجاج کیا جس میں صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ و گورنمنٹ شیعہ قاضی مولانا سید عباس باقری صاحب نے وسیم کے فتنہ انگیز بیان کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عاَلم اسلام کو چاہئیے کہ اس وقت قرآن اور تعلیماتِ اہلبیت علیہم السلام سے خود کو آراستہ کریں اور اپنے صفوں میں نظم و اتحاد برقرار رکھتے ہوئے اس طرح کے فتنہ پروروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

مزید کہا کہ وسیم رضوی جیسے لوگ تو سیاسی مجبوریوں کی بنا پر دانستہ و نادانستہ طور مہرہ اور آلۂ کار بن جاتے ہیں اسلام کا اصل دشمن تو پس پردہ رہ کر سازشیں رچ رہا ہے۔

اسی طرح مولانا عباس علی خوئی صاحب نے بھی وسیم رضوی کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کی ایک آیت کا انکار مکمل قرآن کا انکار ہے اور اس طرح وسیم رضوی کو مسلمان کہنے کا حق نہیں ہے حتیٰ اس کے نام کے آگے سے رضوی کو بھی ہٹادیا جانا چاہئے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے والے مومنین نے وسیم رضوی کی مخالفت اور اتحاد و ہمبستگی کی تائید نعرے لگائیں ہیں۔

آندھرا پردیش میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ/ وسیم رضوی ایک مہرہ اصل دشمن پس پردہ رہ کر سازشیں رچ رہا ہے، قاضی مولانا سید عباس باقری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .