۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا سید حمید الحسن زیدی

حوزہ/ دنیا کے ہر انصاف پسند انسان اور ہر باشعور مسلمان خاص طور سے مکتب اہل بیت علیہم السلام سے وابستہ ہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فتنہ گر سے اظہار براءت و بےزاری کرے اور ملک کی سب سے مقتدر عدالت سے یہ درخواست کرے کہ وہ اس فتنہ پرور کی شیطنت پر توجہ نہ دیں بلکہ اس کی فتنہ پروری کے پیچھے کار فرما اوقاف کے سلسلے میں اس کی بے ایمانیوں پر اسے قرار واقعی سزا سنائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن کریم کے سلسلے میں وسیم رضوی کے حالیہ بے بنیاد بیان کے خلاف مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حمید الحسن زیدی مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور نے کہا کہ قرآن مجید کی شان میں گستاخی اور تحریف کا الزام اپنے مرتد ہونے کا کھلا اعلان ہے۔

مذمتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے: 

لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم 
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم 

بسم الله الرحمٰن الرحیم 

فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ
الواقعة(75)
وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ(76)إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ(77)فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ(78)
لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ(الواقعة 79)
قران کریم ایک ہمیشہ زندہ,لافانی ,ناقابل تحریف حقیقت ہے اس میں کسی طرح کا شک وشبہ نہیں ہے
ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ(البقره 2)
  اسمیں باطل کا گزر نہیں 
لَّا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ تَنزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ(فصلت42)
شیطان وقت وسیم خبیث کی طرف سے قرآن مجید کی شان میں گستاخی اوراسکی آیتوں کے بارے میں تحریف کاالزام  اس کی جانب سے اپنے مرتد ہونے کا کھلاا علان ہے  اپنی  اس ناقابل معافی شیطانی حرکت سے جہاں اس نے مالک سے بغاوت اور دشمنی کااعلان کیا ہےوہیں دنیاکے ایک ارب سے زیادہ قران پر ایمان رکھنے والوں کی دل آزاری کی ہے اس کے علاوہ ملک اور بیرون ملک میں بسنے والے اربوں انسانوں کے درمیان فتنہ پیدا کرکے ان میں نفرت پھیلانے اور ان کے امن وچین  چھین لینے کی ناکام کوشش ہے اس کے لیےاسے اس کے مالک کی بارگاہ سے توپقینا سزاملے گی  اور اس کا حشر اس کے پسندیدہ کرداریزید وابن زیاد جیسے افراد کے ساتھ ہی ہوگا۔
لیکن اس کے علاوہ دنیا کے ہر انصاف پسند انسان اور ہر باشعور مسلمان خاص طور سے مکتب اہل بیت علیہم السلام سے وابستہ ہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فتنہ گر سے اظہار براءت و بےزاری کرے اور ملک کی سب سے مقتدر عدالت سے یہ درخواست کرے کہ وہ اس فتنہ پرور کی شیطنت پر توجہ نہ دیں بلکہ اس کی فتنہ پروری کے پیچھے کار فرما اوقاف کے سلسلے میں اس کی بے ایمانیوں پر اسے قرار واقعی سزا سنائے۔
اس کے علاوہ ہر باشعور انسان کا یہ فرض بھی ہے کہ وہ اس قسم کی فتنہ پروری کے سدباب کے لیے پورے قران مجید کا بغور مطالعہ کرے اسے پڑھے سمجھے اور ساری دنیا کو اس کے پرامن پیغامات کو سمجھائے خاص طور پر ان ۲٦آیتوں کے معانی اور پس مننظر کو صحیح  طریقہ سے سمجھکر طالبانی اور داعشی جہالت اور بد نیتی سے پردہ اٹھائے ان کے جانب سے اسلام دشمن طاقتوں کا آلۂ کار بن کر ان آیتوں سے سوء استفادہ کا راستہ بند کرے اور سب سے اہم قران مجید کی تعلیمات کا عملی مجسمہ بن کر رحمۃ للعالمین کی عملی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرے تاکہ نفرت کی جگہ اسلام کے سلسلے میں دلچسپی بڑھے اور اس طرح کے شیطانی سوئے استفادہ کا راستہ ہمیشہ کےلیے بند ہو۔

والسلام
سید حمید الحسن زیدی 
مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور 
                                                    

تبصرہ ارسال

You are replying to: .