مرتد
-
آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مُدّ ظلّہ العالی کے فتاویٰ
احکام شرعی:کیا مرتد نجس ہو جاتا ہے؟کیا مرتد (منکر خدا) نجس ہے؟
حوزہ؍اگر اہل کتاب ہو جائے تو پاک ہوگا اور اگر مشرک و ملحد ہو جائے تو نجس ہوگا۔ ہاں، نجس ہے اور اگر گیلا ہو تو دوسروں کو بھی نجس کرسکتا ہے۔
-
معاشرے میں ابھرتے ہوئے فتنۂ ارتداد کا انسداد وقت کی اہم ترین ضرورت: مجمع علماء وواعظین پوروانچل
حوزہ/ صاحبان بصارت و بصیرت کے نزدیک واقعہ سے زیادہ محر کات و عوامل پر غور و فکر کرنا زیادہ ضروری ہے۔پھوڑے پھنسی پر مرہم پٹّی اور دوائی لگانے کے ساتھ ساتھ بہتر ہے کہ خون کی جانچ ہو اور خون میں پائی جانے والی خرابی کا علاج شروع کیا جائے۔
-
مرتد ہے تو … جائےجہنم میں
حوزہ/ دورِ حاضر میں اٹھتے ہوئے فتنہ کے پیش نظر حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید غافر رضوی صاحب قبلہ فؔلک چھولسی نے بیان دیا: ہم ہراس انسان سے بیزار ہیں جو کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کرے چہ جائیکہ وہ مردود انسان جس نے خداوندعالم کی نازل کردہ کتاب قرآن مجید کا مسخرہ بنایا اور جس ہستی پر یہ مقدس کتاب نازل ہوئی اسے ذہن کی بیماری سے تعبیر کیا!! یہ تو ناقابل معافی جرم ہے!۔
-
ہندوستان میں وکیل آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی:
آیۃ اللہ سید شمیم الحسن الرضوی نے وسیم ملعون کے خلاف مرتد و بیزاری کا کیا اعلان
حوزہ/ مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ آقای سیستانی حفظہ اللہ کے ہندوستان میں وکیل آیۃ اللہ سید شمیم الحسن الرضوی نے وسیم ملعون کے خلاف بیانیہ جاری کر کے اس ملعون و مرتد سے بیزاری کا ا ظہار و اعلان فرمایا ہے ۔
-
مرتد شخص،کسی بھی مسلم وقف بورڈ کا متولی نہیں بن سکتا، ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل
حوزہ/ وسیم رضوی مرتد ہے جسکا شیعہ قوم سے کوی تعلق نہیں ہے کسی بھی مسلم ادارے کا ممبر نہیں بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی وہ کسی وقف بورڈ کا متولی بن سکتا ہے۔
-
ہندوستان کے مختلف علاقوں کے علماء اور انجمنوں نے وسیم مرتد اور اس کے ساتھیوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اسلام سے خارج قرار دیا
حوزہ/ ہندوستان سے تمام علمائے کرام ،انجمن ہائی ماتمی اور مذہبی و سماجی اداروں نے وسیم مرتد اور اس کی حمایت کرنے والے 21 متولیوں اور اس کے دوسرے حامیوں کے خلاف سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی اور وسیم مرتد اور اس کے 21 متولی ساتھیوں کواسلام سے خارج قرار دیا ۔
-
قرآن مجید کی شان میں گستاخی اور تحریف کا الزام اپنے مرتد ہونے کا کھلا اعلان، مولانا حمید الحسن زیدی
حوزہ/ دنیا کے ہر انصاف پسند انسان اور ہر باشعور مسلمان خاص طور سے مکتب اہل بیت علیہم السلام سے وابستہ ہرفرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فتنہ گر سے اظہار براءت و بےزاری کرے اور ملک کی سب سے مقتدر عدالت سے یہ درخواست کرے کہ وہ اس فتنہ پرور کی شیطنت پر توجہ نہ دیں بلکہ اس کی فتنہ پروری کے پیچھے کار فرما اوقاف کے سلسلے میں اس کی بے ایمانیوں پر اسے قرار واقعی سزا سنائے۔
-
لکھنؤ؛ وسیم رضوی کی شیطانی و دہشت گردانہ حرکت کے خلاف شیعہ و سنّی علماء کا زبردست احتجاج، سرکار کو گرفتاری کے لیے میمورنڈم کیا ارسال
حوزہ/ وسیم رضوی کی شیطانی و دہشت گردانہ حرکت کے خلاف شیعہ و سنّی علماء کا لکھنؤ میں زبردست احتجاج کیا اور سرکار کو گرفتاری کے لیے میمورنڈم ارسال کیا گیا، ہندوئوں نے بھی شریک ہوکر گرفتاری کی مانگ کی ساٹھ ہی علماء نے متفقہ طورپر کہا کہ وسیم رضوی مسلمان نہیں بلکہ مرتد ہے۔
-
شیطان وسیم رضوی کے خلاف مرتد کا فتوی آنا چاہیے، مولانا عزیز حیدر زیدی
حوزہ/ مولانا عزیز حیدر زیدی نے سخت الفاظ میں برہمی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ مولانا کلب جواد نقوی اور مولانا یعسوب عباس رضوی کو سارے اختلافات بھلا کر قوم کے ساتھ مل کر وسیم رضوی کے گھر کا گھیراو کرنا چاہیے گھر میں بیٹھ کر بیان دے دینا بہت آسان ہے وسیم رضوی کو تو اب سزا کسی بھی صورت میں ملنی چاہیے۔
-
قرآن مجید کی شان میں گستاخی خود کے مرتد ہونے کا اعلان، مولانا فیض عباس مشہدی
حوزہ/ آج سے چودہ سو برس پہلے یزید نے قرآن کا انکار کرکے اپنے ہدایت سے گمراہی کی طرف جانے کا اعلان کیا تھا اور آج ایک بار پھر یزید کی نمائندگی کرتا ہوا ایک شخص قرآن اور اس کی آیات کی صداقت کا انکار اور ان کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے مرتد ہونے کا اعلان کر رہا ہے ایسے مرتد افراد سے تعلقات رکھنا یا اس کے لیے دل میں محبت ہونا خود ایمان میں ضعف کی ایک نشانی ہے۔
-
قرآن مقدس سے آیات حذف کرنے والا بیان ارتدادی فکر کا واضح ثبوت/ وسیم رضوی کا بیان آر ایس ایس ایجنڈے کی ایک کڑی ہے، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ قرآن مقدس آخری آسمانی صحیفہ اور قیامت تک نوع بشریت کے لئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے جس میں زیر و زبر کی تبدیلی بھی ناقابال معافی جرم ہے۔