۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا عباس مہدی حسنی

حوزہ/ وسیم رضوی نے اپنے چہرے پر اسلام کی نقاب لگائی ہوئی ہے اسکی گفتار و رفتار میں کہیں بھی اسلام نظر نہیں آتا وہ اس وقت انسان اور اسلام دشمن عناصر کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے برجستہ عالم دین اور محقق و مدبر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید عباس مہدی حسنی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں وسیم رضوی کے قرآن سے متعلقہ بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہےکہ وہ  اسلامی تعلیمات سے بے خبر ہے اور قرآن کی حقانیت و تاریخ  سے بھی ناواقف ہے ورنہ اس قسم کی باتیں تو طفل مکتب بھی نہیں کیا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسنے اپنے چہرے پر اسلام کی نقاب لگائی ہوئی ہے اسکی گفتار و رفتار میں کہیں بھی اسلام نظر نہیں آتا وہ اس وقت انسان اور اسلام دشمن عناصر کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔

مزید کہا کہ وسیم رضوی وقتاً فوقتاً فساد انگیز بیانات دیا کرتا ہے تاکہ مسلمانوں کے درمیان نفرت کا بیج بوئے اور چھگڑے کی آگ لگائے اور اس طرح  آپنے آقاؤں کو خوش کر سکے۔

مولانا حسنی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی اور اسکے پس پردہ انسان اور اسلام دشمن تمام عناصر کو معلوم ہونا چاہئے کہ الحمدللہ امت مسلمہ اسلام اور اپنے خلاف کی جانے والی سازشوں سے آگاہ ہے حکمت اور بصیرت کے ساتھ اللہ کی استعانت سے  ان تمام پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کو تیار ہے۔

آخر میں کہا کہ اس طرح کی فتنہ انگیز حرکتیں امت مسلمہ میں مزید اتحاد اور بھائی چارگی کی فضا کو ہموار کر ینگی قرآن مجید کا تمام مسلمانوں سے مطالبہ بھی یہی ہے: وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا...(سورہ آل عمران/آیت 103)

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .