جہالت
-
بلعم باعورا اور کتے کا ہانپنا
حوزہ/ کتے کے ہانپنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ پیٹ میں گرمی اور زبان میں پانی کی وجہ مسلسل ہانپتا رہتا ہے اگر اس کی جانب بڑھا جائے تب بھی زبان نکالتا ہے اور اگر چھوڑ دیا جائے تب بھی ہانپتا ہے اور دنیا پرست عالم اور خواہشات کی پیروی کرنے والے عالم کی مثال بھی یہی ہے اگر اس کو سمجھایا جائے تب بھی لجاجت دکھاتا ہے اور اگر اسے چھوڑ دیا جائے تب بھی لجاجت دکھاتا ہے۔ إِن تَحْمِلْ عَلَيْهِ يَلْهَثْ أَوْ تَتْرُكْهُ يَلْهَث۔
-
مدرسہ فاطمۃ الزہرا (س) کی مدیر:
جہالت اور بے بصیرتی کا سبب بننے والی سب سے پہلی چیز "لقمۂ حرام" ہے
حوزہ / مدرسہ فاطمۃ الزہرا (س) کی مدیر نے کہا: سب سے پہلی چیز جو جہالت اور بصیرت کی کمی کا سبب بنتی ہے وہ لقمۂ حرام ہے۔ کربلا میں سب جانتے تھے کہ امام حسین علیہ السلام فرزند رسول (ص) ہیں لیکن چونکہ ان کے پیٹ حرام سے بھرے ہوئے تھے لہذا وہ ان کے سامنے کھڑے ہو گئے تھے۔
-
معاشرے کے زوال کا سب سے بنیادی سبب جہل و نادانی ہے: حجۃ الاسلام سبزواری
حوزہ/ایران کے شہر آشتیان میں حوزہ علمیہ امام خمینیؒ (برائے خواہران) میں ’’حضرت فاطمہ زہرا (س) کی تعلیمات میں اسلامی معاشرے کا اتحاد و اتفاق‘‘ کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا ۔
-
امام حسین (ع) نے لوگوں کو جہالت،پستی، ذلت،گمراہی اور ضلالت سے نکالنے کے لئے اپنے خون سے اسلام کو سیراب کر دیا، ڈاکٹر محمد لطیف مطہری
حوزہ/ اگر معاشرے میں اسلامی اقدار کی پاسداری نہ ہو تو وہ ماڈرن جاہل معاشرہ ہے۔امام حسین علیہ السلام نے اسلامی اقدار کی حفاظت کی خاطر نہ فقط اپنی قربانی پیش کی بلکہ اپنے سارے عزیزوں کو بھی اسلام اور اسلامی اقدار کی سر بلندی کی خاطر قربان کر دیا۔
-
توہین رحمتہ للعالمینؐ جہالت اور مذہبی دہشتگری کی علامت، مولانا قمر عباس نقوی
حوزہ/ واعظین و مفکرین بورڈ کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ صرف سنی گھر میں پیدا ہونے والا سنی اور شیعہ گھر میں پیدا ہوئے والا شیعہ نہیں ہو سکتا بلکہ کردار معیار ہوتا ہے۔
-
بے شعور سرپرست
حوزہ/ اسلامی قانون میں ایک بی شعور انسان کبھی بھی سرپرست نہیں بن سکتا مگر جب کسی سماج میں ایسا شخص سرپرست بن جاتا ہے تو اس سماج میں جہالت، فساد، فتنہ کی فتح ہوتی ہے۔
-
قرآن کے بارے میں وسیم رضوی کے بیانات کا سرچشمہ منافقت اور جہالت ہے، حجۃ الاسلام ڈاکٹر عباس مہدی حسنی
حوزہ/ وسیم رضوی نے اپنے چہرے پر اسلام کی نقاب لگائی ہوئی ہے اسکی گفتار و رفتار میں کہیں بھی اسلام نظر نہیں آتا وہ اس وقت انسان اور اسلام دشمن عناصر کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔
-
معاشرتی برائیوں اور جرائم میں غربت اور جہالت کا کردار
حوزہ/ پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کی بستی ہے جبکہ ہر دوسرے گھر میں ایک مولوی، حاجی، قاری یا شیخ، زوار اور سید پایا جاتا ہے لیکن معاشرتی برائی اور استحصال ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔ جمعۃ المبارک کے دن اور رمضان المبارک کے مہینے میں قدم قدم پر موجود مساجد مسلمانوں سے بھری رہتی ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ ان سب کوششوں کے باوجود ہمارا معاشرہ دن بدن زوال کی جانب بڑھ رہا ہے؟۔