حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ حسن زادہ آملی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اپنے نفس کو سفاہت (جہالت و نادانی) میں روک کر رکھنا اور معرفت کے حصول سے گریز کرنا، انسان کا اپنی ذات پر سب سے بڑا ظلم ہے۔
علامہ حسن زادہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:
"جان لو! جو شخص اپنے آپ کو سفاہت میں باقی رکھے (اور علم حاصل کرنے اور معارفِ الٰہیہ کی طرف نہ بڑھے) وہ اپنی ذات پر سب سے زیادہ ظلم کرنے والا اور سب سے زیادہ جفا کرنے والا انسان ہے۔
نفوس کو جہالت کی موت اور نیستی سے زندہ کرنا، انہیں غفلت و بے خبری کی نیند سے بیدار کرنا اور ظلمت سے نکال کر نور کی طرف لانا، یہ سب امور سفیروں الٰہی اور ان کے پیروکاروں کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔"
منبع: عیون مسائل نفس و شرح آن
18:45 - 2025/08/10









آپ کا تبصرہ