ہفتہ 26 اپریل 2025 - 20:33
جہالت کا مطلب ان پڑھ ہونا نہیں بلکہ بے عقلی ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے اعلیٰ سطحی استاد نے کہا: عقل دینداری کی گمشدہ کڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین عبداللہ شاہینی نے مدرسہ علمیہ تخصصی الزہراء (س) گرگان میں منعقدہ نشست میں "امام صادق علیہ السلام کی تعلیمات کی روشنی میں دین داری اور دین کی ترویج میں عقل و خرد کے کردار" کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عقل کی پرورش کو معاشرے کی ایک ضرورت کے طور پر بیان کیا۔

انہوں نے کتاب "اصول کافی" اور اس کے باب "العقل و الجهل" میں بیان کردہ مباحث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: جہالت کا مطلب ان پڑھ ہونا نہیں بلکہ بے عقلی ہے۔

حوزہ علمیہ کے اعلیٰ سطحی استاد نے اس باب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے امام صادق علیہ السلام سے نقل کردہ "جنود العقل والجهل" کے باب کی ایک حدیث کا تذکرہ کیا جس میں عقل اور جہالت کو لشکر کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین شاہینی نے کہا: عقل و خرد مومن معاشرے کی گمشدہ کڑی ہے اور جو شخص عقل رکھتا ہے وہ دیندار بھی ہوتا ہے۔

مدرسہ علمیہ تخصصی الزہراء (س) گرگان کے استاد نے امام صادق علیہ السلام کے ان کلمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دین داری میں عقل سے استفادے کی مقدار کا تعین ہوتا ہے اور عبادت انسان کی نشوونما کا باعث بنتی ہے مگر اس نشوونما کی محرک عقل و خرد ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین شاہینی نے دین کے صحیح فہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: معاشرے میں دین سے دوری کی اصل وجہ دین کا غلط فہم ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha