۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا ارشد حسین آرمو

حوزہ/ دین مبین اسلام کا پیغام ہی امن و امان کا پیغام ہے، مگر وسیم رضوی اور اس کے جیسے لوگ دنیا میں امن وامان کے خلاف ہیں، کیونکہ وہ در اصل الہی قوانین سے خوفزدہ ہیں،اسلامی قوانین ان کے اعمال کو بے نقاب کر دیتا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا ارشد حسین آرمو جموں و کشمیر کے برجستہ عالم دین و فعال مبلغ نے کہا کہ قرآن پاک کی توہین کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وسیم رضوی اور اس کے ہمفکر حقیقت میں دین اسلام کے دائرے سے کوسوں دور ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دین مبین اسلام کا پیغام ہی امن و امان کا پیغام ہے، مگر وسیم رضوی اور اس کے جیسے لوگ دنیا میں امن وامان کے خلاف ہیں، کیونکہ وہ در اصل الہی قوانین سے خوفزدہ ہیں،اسلامی قوانین ان کے اعمال کو بے نقاب کر دیتا ہے۔ 

مزید کہا کہ مسلمانوں میں فرقہ واریت کا پھیلانا انکی بہت بڑی سازش ہے ۔ الحمدللہ علمائے اسلام نے ان کے بیان پر مذمت کرکے ان کے خبیث سازش کو بے نقاب کردیا ہے۔ 

مولانا نے کہا کہ علمائے اسلام کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمن لوگوں کو بے نقاب کرنے کے لئے اتحاد رکھنا لازمی ہے۔ قرآن پاک کو سمجھنے کے لئے مفسرین حقیقی کے بیانات کا ساتھ میں رکھنا لازمی ہے تاکہ قرآن مجید کے اصلی معنا کو ہم سمجھ سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .