بدھ 2 اپریل 2025 - 13:23
تلگو دیشم پارٹی پارلیمنٹ میں مجوزہ وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرے

حوزہ/ بل میں وقف ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کا ضابطہ رکھا گیا ہے، جس سے وقف ٹریبونل کے اختیارات محدود ہو جائیں گے اور انصاف کی راہ مشکل ہو سکتی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نگرم ضلع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کونا سیما سے آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کے صدر مولانا عباس باقری نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ عزت مآب شری این چندرا بابو نائیڈو سے اپیل کی ہے کہ 3 اپریل کو پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرے کیونکہ بل میں مجوزہ ترامیم کے تحت وقف اداروں پر حکومتی کنٹرول بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جو کھلم کھلا مسلمانوں کی مذہبی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے۔

نیز بل میں وقف بورڈ اور کونسلوں میں غیر مسلموں کی نمائندگی کا ضابطہ رکھا گیا ہے، جو مسلمانوں کے مذہبی اداروں کے انتظام میں ان کی خود مختاری کو کمزور کرنے کے مترادف کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

شریعت اسلامی میں زبانی وقف کو تسلیم کیا گیا ہے، لیکن مجوزہ بل میں زبانی وقف کو معتبر نہیں مانا گیا، جو مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

بل میں وقف ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کا ضابطہ رکھا گیا ہے، جس سے وقف ٹریبونل کے اختیارات محدود ہو جائیں گے اور انصاف کی راہ مشکل ہو سکتی ہے۔

ان نکات کی بنیاد پر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ اس بل کی مجموعی طور پر مخالفت کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ عزت مآب شری ین چندرا بابو نائیڈو سے پارلیمنٹ میں اس بل کی مخالفت کرنے کی درخواست کرتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha