۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
وسیم مرتد کے خلاف صوبۂ آندھرا پردیش نگرم میں مظاہرہ

حوزہ/ مولانا عباس باقری نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخِ رسول کا اس طرح کُھلا گھومنا ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے لہذا حکومت جلد از جلد اس کے خلاف کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کوئی دوسرا وسیم سر نہ اٹھا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 14 نومبر بروز اتوار نگرم ضلع مشرقی گوداوری صوبۂ آندھرا پردیش میں قرآن کریم اور پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والے ملعون وسیم مرتد کے خلاف مومنین مظاہرہ کیا آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کے صدر و گورنمنٹ شیعہ قاضی حجۃ الاسلام مولانا سید عباس باقری اور امام جماعت مسجد شیعہ اثناء عشری جگنہ پیٹہ حجۃ الاسلام مولانا ابراہیم صاحب کی قیادت میں مومنین کی کثیر تعداد نے مقامی تھانہ پولیس پہنچ کر کیس درج کروانے اپلیکیشن دیا ہے۔

مولانا عباس باقری نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخِ رسول کا اس طرح کُھلا گھومنا ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے لہذا حکومت جلد از جلد اس کے خلاف کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا دے تاکہ کوئی دوسرا وسیم سر نہ اٹھا سکے۔

مولانا ابراہیم صاحب نے بھی اپنی تقریر میں وسیم مرتد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی مانگ کی مظاہرین نے تھانہ پولیس کے سامنے گستاخ رسول کے خلاف نعرے لگاکر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .