۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مولانا عباس باقری

حوزہ/ ہم پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مظلو‫مانہ شہادتوں پر صرف اظہارِ افسوس نہ کریں بلکہ جلد سے جلد ظالموں کو قرارِ واقعی سزا دلوائیں اور آینده اس طرح کے حادثات رونما نہ ہونے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید عباس باقری صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ و گورنمنٹ شیعہ قاضی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان میں کوئٹہ کے شہرِ مچھ میں ہزارہ برادری کے گیارہ شیعیانِ حیدر کرار کو استکبار و استعمار کے کارندے داعشی دہشتگردوں نے بے رحمانہ طریقہ سے شھید کردیا ہے۔

آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ اس سانحۂ مچھ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مقتولین کے گھر والوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے اُن کے لئے خداوندِ کریم سے صبرِ جمیل و اجرِ جزیل کی دعا کرتی ہے۔

ہم پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مظلو‫مانہ شہادتوں پر صرف اظہارِ افسوس نہ کریں بلکہ جلد سے جلد ظالموں کو قرارِ واقعی سزا دلوائیں اور آینده اس طرح کے حادثات رونما نہ ہونے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ہم ان شہادتوں کی تعزیت و تسلیت سرکار آقا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں پیش کرتے ہوئے اروحِ شہداء کی بلندئ درجات کے لئے دعا گو ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .