۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
مولانا سید شاہد رضا رضوی

حوزہ/ وسیم رضوی ملعون نے اسی کی 26آیتوں میں ٹیررزم کی طرف تشویق کرنےوالی اور اس میں تحریف کا دعویٰ کیا ہے جبکہ قرآن مجید کے علاوہ تمام مسلمانوں کا بھی اتفاق ہے کہ اس میں کسی قسم کی دست درازی اور تحریف ممکن ہی نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شاہد رضا رضوی سونوی و اراکین سیدہ زینب (س) فاؤنڈیشن فتحپور نے وسیم رضوی کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا مذمتی بیان جاری کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 

حالیہ خبر وسیم رضوی ملعون سے متعلق موصول ہوئی جو کہ اس ملعون کے لیے عادی شئی ہے یہ ملعون 
ہر دو چار مہینے  میں کوئی ایسا بیان دے دیتا ہے کہ جو مسلمانوں میں تفرقہ اندازی اور فتنہ کا باعث بنتا ہے 
اسکاہر گھنائونا فعل اسکے دنیا میں غرق ہونے کی عکاسی کرتاہے اور جملہ انسانی اقدار کو پامال کر کے مستقل دین اور عقیدے پر چوٹ کرنا اس کی عادت ثانویہ ہوگئی ہے۔ اس دفعہ اس ملعون نے قرآن کو نشانہ بنایا جو کہ اسکے پست ہونے کو واضح کرتا ہے قرآن کریم کہ جسکی حفاظت کی ذمہ داری خود خدائے قادر مطلق نے لی ہے۔

اس ملعون نے اسی کی 26آیتوں میں ٹیررزم کی طرف تشویق کرنےوالی اور اس میں تحریف کا دعویٰ کیا ہے جبکہ قرآن مجید کے علاوہ تمام مسلمانوں کا بھی اتفاق ہے کہ اس میں کسی قسم کی دست درازی اور تحریف ممکن ہی نہیں ہے۔

مگر ان تمام دلائل کے باوجود اس نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے قرآن کریم میں تحریف کا دعویٰ کردیا اگر اسی دنیا میں یزید،شمر،پسرسعد اور ابن زیاد جیسے ملعونوں کو دیکھنا ہو تو اس ملعون کی اوچھی اور گھناونی حرکت کو دیکھ لے۔ اسنے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہےکہ قرآن مجید کی 26 آیتوں کو قرآن سے ہٹا دیا جائے اسلئے کہ ان آیات سے ٹیررزم کو بڑھاوا ملتاہے اس نے اپنے اس عمل سے بتا دیا ہے کہ وہ دین سے خارج ہو گیا ہے۔

ہم تمام اراکین سیدہ زینب (ع) اسکے اس گھناونے عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

اراکین سیدہ زینب (س) فاؤنڈیشن فتحپور کی جانب سے وسیم رضوی کی پرزور مذمت

تبصرہ ارسال

You are replying to: .