۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمن محبان آل یاسین "طلاب نجفی ہاؤس" مقیم قم

حوزہ/ انجمن محبان آل یاسین "طلاب نجفی ہاؤس" مقیم ایران نے وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مجید میں ترمیم کے سلسلے میں ہندوستان کی عدالت عظمی میں اپیل دائر کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گستاخ قرآن کو نشان عبرت بنایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن محبان آل یاسین (طلاب نجفی ہاؤس، مقیم ایران) نے گستاخ قرآن وسیم رضوی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ قرآن مجید ایک ایسی پاکیزہ کتاب ہے جس کو مس کرنے کے لئے وضو کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس آسمانی کتاب کا کوئي بھی لفظ اور معنی، حکمت سے خالی نہیں ہے۔ اس میں پائي جانے والی تقدیم و تاخیر بھی حکیمانہ ہے۔ اس آسمانی کتاب میں کسی طرح کی کجی نہیں پائی جاتی اور یہ ہر طرح کے وہم و گمان سے عاری ہے۔ اس کے ہر نقطے اور ہر حرف پر وحی کا پہرہ ہے۔ اس میں کسی طرح کی تحریف اور کمی بیشی نہیں پائی جاتی۔

انجمن محبان آل یسین کے بیان میں مزید کہا گيا ہے: خداوند متعال نے قرآن مجید کے سلسلے میں ہر دور کے لوگوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اس جیسا کلام لے آئيں لیکن آج تک کوئی بھی اس چیلنج کا جواب نہیں دے سکا جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ آسمانی اور الہی کتاب ہے جو وحی کے ذریعے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر نازل ہوئي ہے۔ اس آسمانی کتاب میں مختلف قسم کے پیغام دیے گئے ہیں جو بنی نوع انسان کے لیے مشعل راہ ہیں۔ اب اگر وسیم رضوی یا کوئی بھی شخص قرآن مجید کے خلاف منہ کھولے اور قرآن مجید کی کچھ آیتوں کو خارج کرنے کا مطالبہ کرے تو اس سے اسلام کے اس صحیفۂ مقدس کی حقانیت پر کوئي آنچ نہیں آتی بلکہ اس سے اس طرح کے لوگوں کی کم علمی اور فرومائيگی کا پتہ چلتا ہے۔

اس بیان کے آخر میں کہا گيا ہے: انجمن محبان آل یاسین اس خباثت آمیز کوشش کی پرزور مذمت کرتی اور علمائے کرام سے گزارش کرتی ہے کہ اس مسئلے کا پورے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ احسن طریقے سے مقابلہ کریں۔ اسی کے ساتھ یہ انجمن حکومت ہندوستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس انسان نما، شیطان کی لگام لگا ئے اور اسے دوسروں کے لیے نشان عبرت بنائے تاکہ مستقبل میں کوئي بھی مسلمانوں کی اس مقدس کتاب کے سلسلے میں دریدہ دہنی نہ کر سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .