۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ڈاکٹر عبد الغفور راشد

حوزہ/ ہندوستانی پارلیمنٹ سے قرآن مجید کے حوالے سے اٹھنے والی آواز اسلام کے حقانیت کا ثبوت ہونے کے ساتھ یہ دلیل بھی ہے کہ اللہ کے کلام میں امن، ترقی اور سلامتی کا راستہ موجود ہے۔ اس سے صرف اسلام کے پیروکار ہی نہیں، پورا عالم بشریت استفادہ کر سکتا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفورراشدنے کہا ہے کہ قرآن حکیم ہمیشہ عظیم رہا ہے اور آئندہ قیامت تک عظیم رہے گا۔ یہ کتاب ہدایت ہے،جو بھٹکی ہوئی انسانیت کی امن اور ترقی کا کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ آخری الہامی کتاب قرآن مجید، صرف مسلمانوں ہی کے لئے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے منبع رشد و ہدایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ سے قرآن مجید کے حوالے سے اٹھنے والی آواز اسلام کے حقانیت کا ثبوت ہونے کے ساتھ یہ دلیل بھی ہے کہ اللہ کے کلام میں امن، ترقی اور سلامتی کا راستہ موجود ہے۔ اس سے صرف اسلام کے پیروکار ہی نہیں، پورا عالم بشریت استفادہ کر سکتا ہے کیونکہ اللہ رب العالمین ،اس کے آ خری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم رحمت اللعالمین اور ان پر نازل ہونے والی کتاب عالمی سطح پر مسائل کا حل پیش کرتی اور آفاقی پیغام رکھتی ہے۔ یہ کسی خاص جغرافیائی حدود، ا نسانی گروہ یا خطے تک محدود نہیں ہے۔قرآن مجید قیامت تک کے انسانوں کے انفرادی اور معاشروں کے اجتماعی مسائل کا حل پیش کرتی ہے۔ یہ آداب زندگی اور کتاب ہدایت ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی قرآن مجید، اسلام اور پیغمبر اسلام کے حوالے سے گفتگو پورے ہندوستان کے لیے درس ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن مجید کے حوالے سے گفتگو اور لوگوں کی ہندو کے نام پر مکاری اور عیاری سب سے پر عیاں ہوچکی ہے۔یہ ہندوستان کے مسلمانوں کے حق میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ دوسرے مذاہب قرآن مجید کی حقانیت کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں، انہیں دنیا و آخرت کی خوشحالی ملے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .