۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جامعہ نور مدارس

حوزہ/جامعہ نور المدارس جون پور ہندوستان میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک کانفرنس بعنوان "دینی تعلیم کی موجودہ زمانے میں ضرورت " کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور شعرائے عظام و محترم مفکرین نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانفرنس کا آغاز قرآن خوانی و قرائت حدیث کے ساتھ ہوا، اس کے بعد مولانا محمد رضا خان رنوی نے دینی تعلیم کی اہمیت و عظمت کو احادیث کی روشنی میں مفصل اور مؤثر بیان فرمایا۔

محترم جناب مولانا مرغوب عالم عسکری نے قرآن کی روشنی میں لوگوں کو تمام علوم خاص طور پر علم دین حاصل کرنے کی ترغیب و تشویق دلائی۔

پروگرام کے صدر محترم مولانا سید صفدر حسین زیدی نے کہا کہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے بچوں کو دین و ملک اور قوم کی خدمت کرنے کے لیے علم کے سمندر میں ڈوبا کر اس طرح نئی نئی چیزیں ایجاد کیں ہیں جس سے حق ادا ہو سکے۔

مولانا نے بچوں اور بچیوں میں حصول علم کے لیے جذبہ و شوق دلایا تمام آئے ہوئے طلاب و ان کے گارجین و دیگر کثیر تعداد میں شریک علم دوست افراد نے تقریر سے سبق حاصل کیا اور سراہا۔

جامعہ نور المدارس جون پور میں ایجوکیشنل کانفرنس و تقریب تقسیمِ انعامات

جناب مولانا نثار حسین خان نے کم وقت میں کانفرنس کی بہترین نظامت فرمائی۔

جامعہ نور المدارس کے طلاب و طالبات نے تاریخی واقعات اور احکامات مثلا نماز میں قرائت کی صحت کو نئے انداز سے عملی طور پر پیش کیا اور سالانہ امتحان میں ممتاز نمبروں سے کامیاب طلاب و طالبات کو انعامات تقسیم کیے گئے۔

مولانا سید صفدر حسین زیدی ، مولانا مرغوب عالم عسکری ،مولانا محمد رضا خان، مولانا مناظر الحسنین، مولانا شیخ حسن جعفر، مولانا علی حسنین شایان، مولانا آغا محسن ، مولانا سید سلمان ور جناب الحاج شیخ حسن جعفر کانفرنس میں موجود رہے۔

اخر میں کانفرنس کے کنوینر و جامعہ نور المدارس کے مینیجر جناب الحاج شیخ حسن جعفر کربلائی نے آئے ہوئے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ تمام افراد نے مل کر بچوں کے اچھے مستقبل اور ملک کی سالمیت کے لیے دعا کی۔

جامعہ نور المدارس جون پور میں ایجوکیشنل کانفرنس و تقریب تقسیمِ انعامات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .