۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
خمسہ مجالس برائے خواتین

حوزہ/ ”انجمنِ آؤ چلیں کربلا“ بڈگام جموں کشمیر کے تحت خواتین کے لیے خمسہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں تمام خواہران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ”انجمنِ آؤ چلیں کربلا“ بڈگام جموں کشمیر کے تحت، ڈاکٹر منت کی رہائش گاہ پر خواتین کے لیے خمسہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں تمام خواہران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بڈگام جموں وکشمیر میں انجمنِ آؤ چلیں کربلا کے زیر اہتمام خواتین کے لیے یکم محرم الحرام سے پانچ محرم الحرام تک مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مجالس سے بالترتیب معلمہ پروینہ اختر، عالمہ و فاضلۂ قم شمائلہ زینب اور معلمہ زینب نثار خطاب کریں گی۔

بڈگام کشمیر؛ خمسہ مجالس برائے خواتین

دوسری اور پانچویں محرم الحرام کی مجالس سے عالمہ و فاضلۂ قم المقدسہ خواہر شمائلہ زینب خطاب کریں گی۔

خواہر شمائلہ زینب ”کربلا اور خواتین کی زمہ داریاں“ کے موضوع پر خطاب کریں گی، جبکہ معلمہ پروینہ اختر آداب محرم کے موضوع پر گفتگو کریں گی۔

مجالس ہندوستانی وقت کے مطابق، 3 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوں گی۔

واضح رہے یہ مجالس انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی الصفوی کے تعاون سے منعقد ہوں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .