ہفتہ 5 جولائی 2025 - 13:19
مہدوی معاشرے کے قیام کے لیے عمل ناگزیر ہے، محترمہ مہجبین

حوزہ/محترمہ مہجبین نے محلہ اچگام بڈگام کی مسجد امام زمان (عجل اللہ تعالی فرجہ) میں مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہدوی معاشرے کے قیام کے لیے عمل ناگزیر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محترمہ خواہر مہجبین نے محلہ اچگام بڈگام کی مسجد امام زمان (عجل اللہ تعالی فرجہ) میں مجلسِ عزاء سے خطاب میں، سورۂ مبارکۂ النساء کی آیت نمبر 59 "یا ایھا الذین آمنوا أطيعوا اللہ وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم" کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آیت ولایت کے عظیم موضوع پر واضح دلیل ہے، لہٰذا ہمیں ولایت کے لیے ہمہ جہت کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے ولایت کے اہم نکات جیسے کہ اللہ کی ولایت، رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولایت اور اولی الامر کی ولایت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

محترمہ مہجبین نے زمانہء غیبت میں ولی فقیہ کی اطاعت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہدوی معاشرے کے قیام کے لیے عمل اور کوشش کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے آخر میں کربلا کے 13 سالہ نوجوان حضرت قاسم ابن الحسن علیہما السّلام کے دلخراش مصائب بیان کیے۔اس موقع پر ذاکرات نے نوحہ خوانی بھی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha