۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
خمسہ مجالس برائے خواتین

حوزہ/ بڈگام جموں وکشمیر میں خمسہ مجالس عزاء کی دوسری مجلس سے خطاب میں محترمہ شمائلہ زینب نے امام حسین (ع) پر گریہ کرنے کی اہمیت اور احادیث کی روشنی میں عزاداری برپا کرنے کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بڈگام جموں وکشمیر میں انجمنِ "آؤ چلیں کربلا" کے تحت منعقدہ خمسہ مجالس عزاء کی دوسری مجلس سے خطاب میں محترمہ شمائلہ زینب نے امام حسین (ع) پر گریہ کرنے کی اہمیت اور احادیث کی روشنی میں عزاداری برپا کرنے کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

یاد رہے یہ مجالسِ عزاء، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی الصفوی کے تعاون سے محترمہ ڈاکٹر منت کی رہائش گاہ پر منعقد کی جا رہی ہیں۔

محرم کے مہینے میں اہل بیت (ع) کے گھروں میں صف ماتم بچھ جاتی تھی، محترمہ شمائلہ زینب

فاضلۂ قم المقدسہ محترمہ شمائلہ زینب نے عزاداری کو عبادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابان بن تغلب امام صادق علیہ السّلام سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: نفس المہموم لظلمنا تسبیح وھمّہ لنا عبادة وکتمان سرّنا جھاد فی سبیل اللہ ثمّ قال أبو عبد اللہ علیہ السّلام: یجب أن یُکتب ھذا الحدیث بالذّھب.

ہمارے اوپر کیے گئے ظلم پر غمزدہ سانس لینا تسبیح ہے اور ہماری خاطر غمگین ہونا عبادت ہے اور ہمارے راز کو مخفی رکھنا جہاد فی سبیل اللہ ہے اور پھر فرمایا: ضروری ہے کہ اس حدیث کو سونے سے لکھا جائے۔

انہوں نے محرم الحرام کو سوگواری کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السّلام فرماتے ہیں: کانَ اَبِی اِذَا دَخَلَ شَھْرُ الْمُحَرَّمِ لَا یُرَی ضَاحِکَا وَکانْتِ الکَأبَۃُ َتغْلِبُ عَلَیْہِ حَتَیّ یَمْضِی مِنْہُ عَشْرَۃُاَیَّامٍ فَاِذَا کَانَ الْیَومُ الْعَاشِرُ کَانَ ذَلکَ الْیَوْمُ یَوْمَ مُصِیْبَتِہِ وَحُزنِہِ وَبُکَائِہ. جب محرم کا مہینہ شروع ہو جاتا تھا تو میرے بابا کو کوئی بھی ہنستا ہوا نہ پاتا تھا۔ پریشانی اور غم واندوہ کی کیفیت آپ ؑکے اوپر چھائی رہتی تھی اور جب دس دن گزر جاتے تھے تو پھر دسویں کا دن آپ ؑ کے لئے مصیبت اور غم وحزن کا دن اور رونے پیٹنے کا دن ہوتا تھا۔

محرم کے مہینے میں اہل بیت (ع) کے گھروں میں صف ماتم بچھ جاتی تھی، محترمہ شمائلہ زینب

انہوں نے مزید کہا کہ ان احادیث کی روشنی میں ہماری بھی زمہ داری بنتی ہے کہ ہم بھی عزاداری کا بھرپور اہتمام کریں اور پیغام کربلا کو عام کریں۔

محترمہ شمائلہ زینب نے قرآن کی روشنی میں غیبت کی تعریف، برے اثرات اور آخرت میں اس کی سزا پر روشنی ڈالی اور خداوند متعال و معصومین علیہم السّلام کے کلام کی روشنی میں غیبت کی مذمت بیان کی۔

آخر میں انہوں نے غیبت سے بچنے کے طریقوں کو علمائے کرام کے فرامین سے پیش کیا۔

انجمنِ آؤ چلیں کربلا کے تحت منعقدہ خمسہ مجالس کی پہلی مجلس سے محترمہ پروینہ اختر نے خطاب کیا۔

ان مجالسِ عزاء میں بڈگام بھر سے کالج اور یونیورسٹیوں کی طالبات کثیر تعداد میں شرکت کر رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .