۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سید ہادی موسوی

حوزہ/ آج انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کی جانب سے حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی أمام بارگاہ آیت اللّہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں ایک مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کی جانب سے حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی أمام بارگاہ آیت اللّہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں ایک مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔

شہادتِ سفیر حسین (ع) اور یومِ عرفہ کی مناسبت سے بڈگام میں اجتماع

مجلسِ عزاء میں وادی بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کر کے حضرت مسلم بن عقیل علیہ وسلم کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مجلس عزاء کے آغاز میں انجمن سے وابستہ ذاکرین کرام نے مرثیہ خوانی کی اور آخر پر صدر محترم نے مؤمنین کو مواعظ حسنہ سے مستفید کیا۔

شہادتِ سفیر حسین (ع) اور یومِ عرفہ کی مناسبت سے بڈگام میں اجتماع

آغا سید محمد ہادی نے مؤمنین کی خدمت میں دعا عرفہ کے چند فراز بیان کیے۔

آغا سید ہادی نے مزید کہا کہ آج وہ دن ہے جس دن انسان کسی اور کو التماس دعا نہیں کر سکتا، کیونکہ آج کا دن خداوند متعال سے ڈائرکٹ راز و نیاز کرنے کا دن ہے۔

مجلس کا اختتام مصائب حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام سے ہوا۔

شہادتِ سفیر حسین (ع) اور یومِ عرفہ کی مناسبت سے بڈگام میں اجتماع

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .