ہفتہ 5 جولائی 2025 - 13:05
امام حسینؑ کی سیرت کو تاریخی تناظر میں سمجھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر شریعت آباد یوسفؒ آباد بڈگام کے زیر اہتمام، مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسفؒ، شارع فضل اللہ بمنہ سرینگر میں عشرہ مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ جسمیں ہر شب ہزاروں عزادارانِ سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام شریک ہو کر امام عالی مقام کی بارگاہ میں اپنے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر شریعت آباد یوسفؒ آباد بڈگام کے زیر اہتمام، مرکزی امام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسفؒ، شارع فضل اللہ بمنہ سرینگر میں عشرہ مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ جسمیں ہر شب ہزاروں عزادارانِ سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام شریک ہو کر امام عالی مقام کی بارگاہ میں اپنے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

مجالسِ عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی روزانہ خطاب فرما رہے ہیں۔ آپ نے اپنے خطاب میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بابرکت سیرت کو تاریخی تناظر میں پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ: "امام حسین علیہ السلام نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانۂ حیات میں تقریباً چھ سال اور چند مہینے گزارے، حضرت علی علیہ السلام کے دور میں آپؑ کی عمر مبارک 36 سال رہی، جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ آپؑ نے تقریباً چھ سال گزارے، جبکہ امام حسن علیہ السلام کے زمانے میں آپؑ کی عمر 48 سال تھی۔"

آغا صاحب نے مزید کہا کہ امام حسینؑ کی سیرت محض تاریخ کا ورق نہیں بلکہ ایک زندہ درسگاہ ہے، جو ہر دور کے انسان کو ظلم کے خلاف قیام، حق پر استقامت، اور دین کی سربلندی کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے حالاتِ حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا ظلم، جبر، اور استکبار کے سائے میں کراہ رہی ہے، ایسے میں امام حسین علیہ السلام کا پیغام ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے۔ فلسطین، غزہ، یمن اور دیگر مظلوم اقوام کی حمایت، استقامت اور حق گوئی دراصل اسی حسینی فکر کا تسلسل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha