۱۴ مهر ۱۴۰۳ |۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 5, 2024
انجمنِ شرعی کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں ریلی

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ایرانی شہید صدر اور ان کے ساتھی شہداء کے چالیسویں کی مناسبت سے مجالس عزاء وادی بھر کے جمعہ مراکز پر منعقد ہوئیں، جن میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے تحت ایرانی شہید صدر اور ان کے ساتھی شہداء کے چالیسویں کی مناسبت سے مجالس عزاء وادی بھر کے جمعہ مراکز پر منعقد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق، شہدائے خدمت شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمرکاب ساتھیوں کے چہلم پر انجمنِ شرعی شیعیان کے زیر انتظام جمعہ مراکز پر قرآن خونی اور مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

مرکزی امام بارگاہ میں انجمن کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے خطاب میں شہید رئیسی کی اہلیہ کو تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے مجاہدانہ بیان کو سراہا اور دیگر جمعہ مراکز پر نیز آئمہ جمعہ و جماعت نے شہید صدر کی زندگی کے روشن باب پر مفصل روشنی ڈالی اور مجالس میں ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایک بار پھر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی گئی۔

شہدائے خدمت کے چہلم پر تنظیم کے زیر اہتمام جن مقامات پر قرآن خوانی اور مجالسِ عزاء برپا کی گئیں ان میں مرکزی امام باڑہ بڈگام، قدیمی امام باڑہ حسن آباد، امام باڑہ یاگی پورہ ماگام، آستان شریف چاڈورہ، امام باڑہ نوگام سوناواری، امام باڑہ چھتر گام، امام باڑہ گامدو، امام باڑہ اسکندر پورہ وغیرہ شامل ہیں۔

آئمہ جمعہ حضرات نے شہدائے جمہور کی شجاعانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آیۃ اللہ رئیسی ایک عالم باعمل، عابد شب زندہ دار، فقیہ و مجاہد اور سید محرومان تھے۔ ان کا اچانک چلا جانا قوم و ملت کےلئے بہت بڑا نقصان ہے، لیکن اتنا اطمینان ضرور ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے لطف وکرم سے کسی دوسرے "رئیسی" کا جلد انتظام ہو جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .