۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
سید ہادی موسوی

حوزہ/ یومِ شہادتِ امام محمد تقی (ع) کے موقع پر جموں وکشمیر میں انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کی جانب سے عزاداری کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے اشتراک سے، امام بارگاہ الزہراء علی آباد شالیمار سرینگر میں حضرت امام جواد علیہ السّلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی۔

شہادت امام محمد تقی (ع) کے موقع پر شریعت آباد جموں وکشمیر میں مجلسِ عزاء

مجلسِ عزاء میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے امام عالی مقام کی خدمت میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مجلس کے آغاز میں انجمن سے وابستہ ذاکرین کرام نے مرثیہ خوانی کی اور آخر میں صدر محترم نے مؤمنین کو مواعظ حسنہ سے مستفید کیا۔

شہادت امام محمد تقی (ع) کے موقع پر شریعت آباد جموں وکشمیر میں مجلسِ عزاء

آقا ہادی الصفوی نے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوے کہا امام جواد علیہ السلام وہ امام ہے جن کو کمسنی میں شہید کیا گیا۔

سید ہادی موسوی نے مزید کہا کہ ایک روایت میں امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں کہ مؤمن تین چیزوں کا محتاج ہے، پہلی چیز اللہ کی طرف سے توفیق، دوسری چیز اپنے نفس کی طرف سے وعظ و تلقین اور تیسری چیز نصیحت کو قبول کرنے کا۔

شہادت امام محمد تقی (ع) کے موقع پر شریعت آباد جموں وکشمیر میں مجلسِ عزاء

شہادت امام محمد تقی (ع) کے موقع پر شریعت آباد جموں وکشمیر میں مجلسِ عزاء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .