۱۴ مهر ۱۴۰۳ |۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 5, 2024
جلوس علم

حوزہ/انجمنِ شرعی کے تحت ہمدانیہ کالونی بمنہ میں علم کا جلوس برآمد ہوا اور آغا سید مجتبیٰ عباس نے معرکہ کربلا کے کئی گوشوں پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت مشتہر شدہ محرم پروگرام کے تحت وادی کے طول و عرض میں جلوس ہائے عزاء کی برآمدگی کا آغاز ہوا، اس سلسلے میں آج چوتھی محرم کو ہمدانیہ کالونی بمنہ، عشائی باغ سرینگر اور گنائی دوری سرینگر میں علم شریف کے بڑے بڑے جلوس برآمد ہوئے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

جلوس ہائے عزاء کے دوران مرثیہ اور نوحہ خوانی کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف خطوں میں ظلم و بربریت کے شکار مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ہمدانیہ کالونی بمنہ میں جلوس علم سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے معرکہ کربلا کے کئی گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے امام عالیمقام اور ان کے اصحاب و انصار کی عظیم قربانیوں کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .