۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
مجمع کریمہ اہلبیتؑ قم المقدسہ

حوزہ/ ہر سال کی طرح اس سال بھی "مجمع کریمہ اہلبیتؑ قم المقدسہ (طلاب غاسینگ تا ہلال آباد، کھرمنگ بلتستان مقیم قم)" کی طرف سے 10 محرم الحرام عاشورائے حسینی کے موقع پر جوارِ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) میں "سبیل حسینؑی" کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال کی طرح اس سال بھی "مجمع کریمہ اہلبیتؑ قم المقدسہ (طلاب غاسینگ تا ہلال آباد، کھرمنگ بلتستان مقیم قم)" کی طرف سے 10 محرم الحرام عاشورائے حسینی کے موقع پر جوارِ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) میں "سبیل حسینؑی" کا اہتمام کیا گیا۔

مجمع کریمۂ اہلبیتؑ قم المقدسہ کی جانب سے سبیل حسینی کا اہتمام+تصاویر

مجمع کریمۂ اہلبیتؑ قم المقدسہ کی جانب سے سبیل حسینی کا اہتمام+تصاویر

مجمع کے علمائے کرام دن بھر حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب آنے والے ہزاروں زائرین و عزاداران مظلوم کربلاء کی خدمت میں مصروف عمل رہیں اور ٹھنڈے مشروبات پیش کیے۔

مجمع کریمۂ اہلبیتؑ قم المقدسہ کی جانب سے سبیل حسینی کا اہتمام+تصاویر

مجمع کریمۂ اہلبیتؑ قم المقدسہ کی جانب سے سبیل حسینی کا اہتمام+تصاویر

واضح رہے عاشوراء کے دن کربلا کے پیاسوں کی یاد میں دنیا بھر میں نذر ونیاز اور سبیل کا اہتمام کیا جاتا ہے، کیونکہ امام حسین علیہ السّلام نے فرمایا تھا: شِیعَتِی مَا إِنْ شَرِبْتُمْ ماءَ عَذْبٍ فَاذْکُرُونِی (میرے شیعو! جب بھی ٹھنڈا پانی پیو تو میری پیاس کو یاد کرو) امام حسینؑ کی طرف نسبت دیا جانے والا مشہور شعر کا ایک مصرع ہے۔ یہ شعر کربلا میں امام حسینؑ کو پیاسے شہید کئے جانے کی یاد دلاتا ہے۔ اس شعر کے ابتدائی مصرعے میں شیعوں سے یہ سفارش کی جا رہی ہے کہ جب بھی ٹھنڈا پانی پیئے تو امام حسینؑ کو یاد کیا کریں۔ بعض شیعہ علماء اس شعر اور اہلبیتؑ سے نقل ہونے والی بعض احادیث کی روشنی میں پانی پیتے وقت امام حسینؑ کو یاد کرنا واجب اور بعض مستحب قرار دیتے ہیں۔

مجمع کریمۂ اہلبیتؑ قم المقدسہ کی جانب سے سبیل حسینی کا اہتمام+تصاویر

مجمع کریمۂ اہلبیتؑ قم المقدسہ کی جانب سے سبیل حسینی کا اہتمام+تصاویر

خداوند کریم بحق ابا عبداللہ الحسینؑ ان تمام خدمت گزاروں کی زحمات کو قبول فرمائے اور اس سلسلے میں ہر لحاظ سے تعاون کرنے والے مؤمنین کرام کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے۔

مجمع کریمۂ اہلبیتؑ قم المقدسہ کی جانب سے سبیل حسینی کا اہتمام+تصاویر

مجمع کریمۂ اہلبیتؑ قم المقدسہ کی جانب سے سبیل حسینی کا اہتمام+تصاویر

مجمع کریمۂ اہلبیتؑ قم المقدسہ کی جانب سے سبیل حسینی کا اہتمام+تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .